Connect with us

تازہ ترین

ایران نے ڈیموں کو میزائل اڈوں سے جوڑنے کی رپورٹ بے بنیاد قرار دے دی

ismael baqaei

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ تنازع کا شکار ہو گئی، جس میں ایران کے آبی ڈیموں اور میزائل تنصیبات کے درمیان تعلق ظاہر کیا گیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد ایران کے ڈیموں کو میزائل اڈوں سے جوڑنا ہے۔

اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ رپورٹ ایران کے اہم بنیادی ڈھانچے پر حملوں کو جائز قرار دینے کے لیے پروپیگنڈا اور سیکیورٹی جواز تیار کرنے کی ایک اور بدنیتی پر مبنی مہم ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات گھڑ کر اور پھیلا کر اپنے مذموم عزائم کے لیے ذرائع ابلاغ میں راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب نیویارک ٹائمز کے ترجمان نے رپورٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں 7 بین الاقوامی ماہرین کی تحقیق اور تجزیے کا درست حوالہ دیا گیا ہے۔

رپورٹ کی 2 مصنفین میں شامل صنم ماہوزی نے بھی اخبار کے ترجمان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو وہ اور نہ ہی ان کی رپورٹ ڈیموں یا دیگر بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت یا جواز پیش کرتی ہے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ کہ اسرائیل نواز میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ ایران امریکا میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنےکی سازش کررہا ہے، یہ باتیں کچرہ ہیں، عراق جنگ کے موقع پر کیے گئے پراپیگنڈہ ایران کے خلاف نہ کریں، کوئی بھی اس پر کان دھرنے کو تیار نہیں۔

واضح رہے کہ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایران کے کچھ ڈیم فوجی اور شہری دونوں مقاصد کے حامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں

Trump Trump
تازہ ترین4 سیکنڈز ago

ایران پاگل ہے، اسکی ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پاگل ہے اس لیے حکومت ایران کی...

pm-shehbaz-nawaz-maryam pm-shehbaz-nawaz-maryam
پاکستان15 منٹس ago

وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف اور مریم نواز آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف، قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم...

ismael baqaei ismael baqaei
تازہ ترین30 منٹس ago

ایران نے ڈیموں کو میزائل اڈوں سے جوڑنے کی رپورٹ بے بنیاد قرار دے دی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ تنازع کا شکار ہو گئی، جس میں ایران کے...

marco-rubio marco-rubio
تازہ ترین38 منٹس ago

ایران سے امریکی سرزمین کو کوئی فوری خطرہ نہیں ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

منیلا (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی سرزمین کو...

afghan-taliban-clashes afghan-taliban-clashes
تازہ ترین56 منٹس ago

افغانستان؛ طالبان مخالفت میں دو گنا اضافہ، مسلح مزاحمت 28 صوبوں تک پھیل گئی

کابل (صداۓ سچ نیوز) افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں شدت آگئی، رواں سال مسلح جھڑپوں اور حملوں میں...

Electricity Consumers Electricity Consumers
پاکستان1 گھنٹہ ago

بجلی صارفین پر 29 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت...

us-transportation-secretary us-transportation-secretary
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ٹرمپ انتظامیہ کا فضائی نظام کی اپ گریڈیشن کے لیے 50 ارب ڈالر کا مطالبہ، ریپبلکن سینیٹرز کی مخالفت

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے فضائی ٹریفک کنٹرول سسٹم اور ہوائی اڈوں کی...

Missiles Missiles
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کا کویت میں امریکی فوجی اڈے پر پیٹریاٹ میزائل سسٹم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگی اور خودکش ڈرونز نے کویت میں...

how sleepig affect digestio how sleepig affect digestio
تازہ ترین13 گھنٹے ago

نیند کی کمی نظامِ ہاضمہ کو کس طرح متاثر کرتی ہے؟

سائنسی جریدے ’آئی سائنس‘ میں آن لائن شائع ہونے والی 1 حالیہ تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ موٹاپے کے...

Military Transport Plane Crashes Military Transport Plane Crashes
تازہ ترین13 گھنٹے ago

روس میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 17 افراد ہلاک

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس کے خطے سائبیریا کے علاقے کیمیروو میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس...

Trending