تازہ ترین
افغانستان؛ طالبان مخالفت میں دو گنا اضافہ، مسلح مزاحمت 28 صوبوں تک پھیل گئی
کابل (صداۓ سچ نیوز) افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں شدت آگئی، رواں سال مسلح جھڑپوں اور حملوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
معروف امریکی ادارہ برائے تنازعات کے اعدادوشمار اے سی ایل ای ڈی کے مطابق رواں سال طالبان اور مسلح مخالف گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال 14 صوبوں تک محدود رہنے والے جھڑپوں کا سلسلہ رواں سال 28 صوبوں تک پھیل چکا ہے۔
اے سی ایل ای ڈی کے مطابق طالبان مخالف مسلح جھڑپوں میں افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ سرفہرست ہے، رواں سال ریکارڈ جھڑپوں میں 44 فیصد اسی گروہ سے منسوب ہوئیں۔ طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں نئے گروہوں کا اضافہ ہوا ہے، شمالی علاقوں میں نیشنل ریزسٹنس اور افغانستان فریڈم فرنٹ نمایاں ہیں۔
اے سی ایل ای ڈی کے مطابق طالبان رجیم کے روایتی مرکز قندھار اور ہلمند میں بھی مزاحمتی گروہوں کی کارروائیاں سامنے آئیں۔
طالبان رجیم کے زیر تسلط بڑھتی عوامی بے چینی اور سیاسی و نسلی کشیدگی مسلح مزاحمتی تحریکوں کو مسلسل تقویت دے رہی ہے۔ مخالف گروہوں کی بڑھتی کارروائیوں نے طالبان کے مکمل کنٹرول کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

