پاکستان
کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگرد ہلاک، 1 افغان دہشتگرد گرفتار
کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے کیمپ پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور ایک زخمی افغان دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ جماعت الاحرار کے خوارج نے کیمپ کے مرکزی گیٹ پر دھماکے کے بعد اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان رینجرز کے 3 جوان شہید اور 4 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
’پاکستان حملے کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے گا‘
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی حفاظت کے لیے یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے جوانوں کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے گا۔
’دہشتگرد کبھی کامیاب نہیں ہوں گے‘
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے جنگ میں قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی، بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
صدر زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہے، شہدا کی قربانیاں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

