پاکستان
منشیات فروشی کیس، انمول عرف پنکی و دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد
کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کی صوبائی انسدادِ منشیات کی عدالت نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔
عدالت نے ڈیفنس تھانے میں درج مقدمے میں ملزمہ انمول اور دیگر ملزمان کو الزامات پڑھ کر سنائے تاہم تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں پولیس نے حتمی چالان اگست میں عدالت میں جمع کروایا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائے گئے پولیس کے حتمی چالان میں 3 خواتین سمیت 5 ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا تھا۔
چالان کے مطابق منشیات کے مقدمے میں انمول عرف پنکی، سہیل، ذیشان، رائیڈر سمیر اور عاقب گرفتار ہیں جبکہ 5 ملزمان صابرہ، حمیرا، اینا، حمزہ اور اعزاز مفرور ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان حمزہ اور اعزاز کے مکمل کوائف بھی دستیاب نہیں ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

