پاکستان
بچوں کی اموات جھلسنے سے نہیں بلکہ دھواں اور کالک سانس کے ذریعے جسم میں جانے سے ہوئیں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز رانا عمران سکندر نے دعویٰ کیاکہ پمز میں نومولود کی اموات جھلسنے سے نہیں بلکہ دھواں اور کالک سانس کے ذریعے جسم میں جانے سے ہوئیں۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز رانا عمران سکندر نے کہا شناخت کلائیوں پر موجود شناختی ٹیگز سے کی گئی، شناختی ٹیگز محفوظ تھے، اس لیے ڈی این اے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں پڑی، لاشیں ناقابل شناخت ہوتیں تو ڈی این اے ٹیسٹ کی ضرورت پڑتی۔
پمز حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت نرسری میں 15 نومولود موجود تھے، ایک کو بچا لیا گیا، عملے نے بچوں کو بچانے کے لیے نرسری میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن دھماکے کے بعد چھت گرگئی۔
یاد رہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کرائے بغیر شناخت پر بعض ورثا نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی رکن ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے کہا تھا پمز اسپتال کے دورے میں انہیں پتا چلا کہ نرسری میں 15 نہیں بلکہ 40 سے 50 بچے موجود تھے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بغیر ڈی این اے کے بچے لواحقین کو کیسے دے دیے گئے؟
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

