Connect with us

پاکستان

مینار پاکستان کا جلسہ پنجاب کی سیاست کا رخ تبدیل کردے گا، حافظ نعیم الرحمن

hafiz naeem

منصورہ (صداے سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مینار پاکستان کا جلسہ پنجاب کی سیاست کا رخ تبدیل کردے گا، جماعت اسلامی صوبہ میں بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔

منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پٹرولیم لیوی پر جمعرات انیس نومبر کو حکومت سے مذاکرات کا آخری دور ہوگا، ریلیف کا دائرہ کار نہ بڑھایا گیا تو دھرنوں کا آغاز ہوجائے گا۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ، ڈپٹی سیکرٹری اظہر اقبال حسن اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی اس موقع پر موجود تھے۔\

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مہنگائی سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، آٹا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے، گندم کسان سے پنتیس سو روپے من خریدی گئی اب بازار میں ساڑھے پانچ ہزار من کی فروخت ہورہی ہے، حکومت فلور ملز (Flour Mills) کو ناقص گندم فراہم کررہی ہے،مریم نواز کی حکومت نے پنجاب میں زراعت کو تباہ کردیا، کپاس کے قابل کاشت رقبہ میں ساٹھ فیصد کمی ہوئی ہے، ان علاقوں میں رہائشی کالونیاں تعمیر ہورہی ہیں، شوگر ملز نے گنے کی کرشنگ (Crushing) کا آغاز نہیں کیا، گنے کی کاشتکار پریشان ہیں، ایل پی جی کے حکومت کے مقرر کردہ نرخ دوسونوے روپے کلو جب کہ یہ بازار میں ساڑھے پانچ سو روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے ،گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں امن و امان کا بڑا مسئلہ موجود ہے، کراچی میں لوٹ مار چل رہی ہے، سندھ پر قبضہ مافیا کا راج ہے، ان تمام عوامی مسائل پر جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی سیاسی پارٹی آواز نہیں اٹھا رہی ، عوام کے حقوق کے ایجنڈا پر 22 نومبر کو کوئٹہ ، 29 نومبر کو مینارپاکستان لاہور، 12 دسمبر کو پشاور اور 20دسمبر کو کراچی میں جلسے ہوں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پٹرولیم لیوی پر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں قائم جماعت اسلامی کی کمیٹی کا حکومتی ٹیم سے جمعرات 19 نومبر کو مذاکرات کا دور ہے ، عوام کو ریلیف کا دائرہ کار نہ بڑھایا گیا تو جلسوں کے بعد دھرنوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

حکومت خطے میں جنگ کے حالات کا فائدہ اٹھا کر پٹرولیم مصنوعات میں بے تحاشا اضافہ جاری رکھے ہوئے تھی، جماعت اسلامی نے مسلسل جدوجہد سے اس سلسلہ کو رکوایا۔ آئل ریفائینریز کے بے تحاشا منافع اور لیوی کے مسائل پر دباؤ ڈال کر حکومت کو قیمتوں اور لیوی میں کمی پر مجبور کیا، حکومت سے کہا ہے کہ لیوی کا بجٹ تک بتدریج خاتمہ کیا جائے، آئی ایم ایف کے دباؤ کی خبریں چلا کر اور بہانے تراش کر حکومت کو ریلیف فراہمی سے فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔ آئی پی پیز سے ظالمانہ معاہدے ختم کیے جائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل سے خط کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی صحت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

صحافیوں کے سوالات کے جواب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں پی ڈی ایم ایک خاص انتظام کے تحت اقتدار پر قابض ہے، مریم نواز کے جانے یا ملک احمد خان کے انے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، جماعت اسلامی جمہوریت کی مضبوطی ، عوام کو بااختیار بنانے اور متناسب نمائندگی کے تحت شفاف انتخابات کی بات کرتی ہے، ہماری جدوجہد مافیاز کے خلاف ہے جو نہ صرف حکومتی پارٹیوں بلکہ اپوزیشن میں بھی موجود ہیں، ہماری سیاست زندہ باد مردہ باد کے نعروں کے لیے نہیں عوام کے حقوق کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ جماعت اسلامی اصولی طور پر انتظامی یونٹس کی تشکیل کی مخالف نہیں ، تاہم عوام کی رائے کا احترام ضروری ہے اور اس کے لیے آئین میں ریفرنڈم یا اسمبلیوں سے دوتہائی اکثریت کی قراردادیں منظور کرنے کا طریقہ کار بھی موجود ہے، تاہم انتظامی یونٹس سے قبل اہم سوال یہ ہے کہ ملک میں بااختیار مقامی حکومتوں کا نظام کیوں موجود نہیں؟

یہ بھی پڑھیں

how sleepig affect digestio how sleepig affect digestio
تازہ ترین37 منٹس ago

نیند کی کمی نظامِ ہاضمہ کو کس طرح متاثر کرتی ہے؟

سائنسی جریدے ’آئی سائنس‘ میں آن لائن شائع ہونے والی 1 حالیہ تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ موٹاپے کے...

Military Transport Plane Crashes Military Transport Plane Crashes
تازہ ترین39 منٹس ago

روس میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 17 افراد ہلاک

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس کے خطے سائبیریا کے علاقے کیمیروو میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس...

pm shehbaz sharif pm shehbaz sharif
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعظم کی نوجوانوں کو کاروبار کے آغاز اور وسعت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت باصلاحیت نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے...

atta-tarar atta-tarar
پاکستان1 گھنٹہ ago

عوام ہی حتمی فیصلہ ساز ہیں، ریفرنڈم آئینی طریقہ کار ہے، عوام کی رائے جاننے پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے...

Iran Iran
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

صدر ٹرمپ کو ڈرٹی بم سے نشانہ بنانے کا منصوبہ، ایران کا ردعمل سامنے آگیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے واشنگٹن میں ڈرٹی بم یا کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کی مبینہ منصوبہ بندی سے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

آبنائے ہرمز میں ایل پی جی ٹینکر پر حملہ، 21 بھارتیوں کو بچالیا گیا، ایک لاپتا

آبنائے ہرمز میں پاناما کے پرچم بردار ایل پی جی ٹینکر پر حملے کے بعد 21 بھارتی شہریوں کو بحفاظت...

pm shehbaz sharif pm shehbaz sharif
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعظم کی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پی این ایس سی کا بحری بیڑا بڑھانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بندرگاہوں سے متعلق تمام اداروں کو باہمی اشتراک کے ساتھ...

mqm-press-conference mqm-press-conference
پاکستان1 گھنٹہ ago

صوبے پورے ملک میں بن رہے ہیں تو خونریزی کراچی میں کیوں ہوگی؟ ایم کیو ایم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کہا ہے کہ زرداری خاندان کے چشم...

US NSA US NSA
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی خفیہ مواصلاتی نیٹ ورک بند، امریکی میڈیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کا اندرونی رابطوں کے لیے استعمال ہونے والا...

petrol-prices petrol-prices
پاکستان2 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن...

Trending