پاکستان
سندھ میں ملیریا بے قابو، رواں سال 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور تباہ حال سیوریج نظام کے باعث مچھروں کی بہتات نے ملیریا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ کردیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے 23 اگست تک صوبے بھر میں ملیریا کے 90 ہزار 853 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
حیدرآباد ملیریا سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے، جہاں 35 ہزار 94 کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاڑکانہ میں 27 ہزار 57، شہید بینظیرآباد میں 10 ہزار 200 جبکہ سکھر میں 9 ہزار 949 کیسز سامنے آئے۔
محکمہ صحت کے مطابق میرپورخاص میں 7 ہزار 781 ملیریا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کراچی میں ضلع ملیر سب سے زیادہ متاثرہ ضلع رہا، جہاں 249 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ضلع جنوبی میں 164، کورنگی میں 135، وسطی میں 36 اور شرقی میں 34 ملیریا کیسز سامنے آئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال ضلع کیماڑی میں ملیریا کے 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں گندگی کے ڈھیروں اور سیوریج کے ناقص نظام کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہورہا ہے، جس سے ملیریا سمیت مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

