Connect with us

پاکستان

پاکستان، ترکمانستان کا تجارت، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ishaq dar

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین کابینہ وزرا و وزیر خارجہ رشید مریدوف نے پاکستان ترکمانستان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس وزارت خارجہ میں منعقد ہوا، جس میں تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، زراعت و غذائی تحفظ، ٹرانسپورٹ و مواصلات، صنعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، تعلیم، صحت، بینکاری و مالیات، سیاحت، کھیل اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات زیر غور آئے۔

اجلاس میں بجلی کے شعبے میں تعاون، ٹرانزٹ تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے کاروباری اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے، ادارہ جاتی شراکت داری بڑھانے اور عوامی سطح پر تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے طے شدہ فیصلوں اور نتائج پر مؤثر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ورکنگ گروپس، اداروں کے درمیان قریبی رابطہ کاری اور باقاعدہ پیش رفت کے جائزے کے ذریعے دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کو ٹھوس اور عملی فوائد میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی، وفاقی وزیر تجارت، وفاقی وزیر پیٹرولیم، وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور وزیر مملکت برائے قومی ورثہ و ثقافت کے علاوہ متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

how sleepig affect digestio how sleepig affect digestio
تازہ ترین37 منٹس ago

نیند کی کمی نظامِ ہاضمہ کو کس طرح متاثر کرتی ہے؟

سائنسی جریدے ’آئی سائنس‘ میں آن لائن شائع ہونے والی 1 حالیہ تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ موٹاپے کے...

Military Transport Plane Crashes Military Transport Plane Crashes
تازہ ترین39 منٹس ago

روس میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 17 افراد ہلاک

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس کے خطے سائبیریا کے علاقے کیمیروو میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس...

pm shehbaz sharif pm shehbaz sharif
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعظم کی نوجوانوں کو کاروبار کے آغاز اور وسعت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت باصلاحیت نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے...

atta-tarar atta-tarar
پاکستان1 گھنٹہ ago

عوام ہی حتمی فیصلہ ساز ہیں، ریفرنڈم آئینی طریقہ کار ہے، عوام کی رائے جاننے پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے...

Iran Iran
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

صدر ٹرمپ کو ڈرٹی بم سے نشانہ بنانے کا منصوبہ، ایران کا ردعمل سامنے آگیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے واشنگٹن میں ڈرٹی بم یا کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کی مبینہ منصوبہ بندی سے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

آبنائے ہرمز میں ایل پی جی ٹینکر پر حملہ، 21 بھارتیوں کو بچالیا گیا، ایک لاپتا

آبنائے ہرمز میں پاناما کے پرچم بردار ایل پی جی ٹینکر پر حملے کے بعد 21 بھارتی شہریوں کو بحفاظت...

pm shehbaz sharif pm shehbaz sharif
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعظم کی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پی این ایس سی کا بحری بیڑا بڑھانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بندرگاہوں سے متعلق تمام اداروں کو باہمی اشتراک کے ساتھ...

mqm-press-conference mqm-press-conference
پاکستان1 گھنٹہ ago

صوبے پورے ملک میں بن رہے ہیں تو خونریزی کراچی میں کیوں ہوگی؟ ایم کیو ایم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کہا ہے کہ زرداری خاندان کے چشم...

US NSA US NSA
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی خفیہ مواصلاتی نیٹ ورک بند، امریکی میڈیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کا اندرونی رابطوں کے لیے استعمال ہونے والا...

petrol-prices petrol-prices
پاکستان2 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن...

Trending