تازہ ترین
امریکا کی جانب سے ایران کو پندرہ نکات مل گئےہیں: ایرانی سینیرعہدیدار
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارتِ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ حکومت کو امریکا کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے کچھ نکات موصول ہوئے ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سینئر عہدیدار کا کہناتھا کہ ثالثوں کے ذریعے ملنے والے نکات کا جائزہ لینے کے بعد باضابطہ بیان جاری کیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ تعمیری بات چیت کے بعد بجلی گھروں پر حملے کو 5 روز کیلئے موخر کر دیا گیاہے ۔
پاسداران انقلاب
ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کی 79ویں لہر کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیاہے اور کہا کہ نئے حملوں میں سجیل، عماد اور خیبر شکن میزائلوں کا استعمال کیا گیا،تل ابیب، رامات گان، نیگیو اور بیرشیبح میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہناہے کہ محمد باقر ذوالقدر کو ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا سیکریٹری مقرر کر دیا گیاہے،محمد باقر ذوالقدر کو شہید رہنما علی لاریجانی کی جگہ مقرر کیا گیا ہے۔
-
پاکستان1 ہفتہ agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان1 ہفتہ agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع

