Connect with us

پاکستان

تحصیل پریس کلب کلرکہار کے سالانہ انتخابات، محمد عثمان اعوان صدر منتخب

Kallar Kahar Press Club

کلرکہار(نمائندہ صدائے سچ)تحصیل پریس کلب کلرکہار کے سالانہ انتخابات مکمل ، محمد عثمان اعوان صدر ، ایم رحمٰن سیکرٹری جنرل ، سیدظفر نقوی چیئرمین ایگزیکٹو کونسل اور خلیل احمد شاکر سیکرٹری انفارمیشن منتخب ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب کلرکہار کا سالانہ انتخابات کا اجلاس زیر صدرات سیکرٹری جنرل ایم رحمن منعقد ہوا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، تلاوت کلام پاک ملک عرفان نے کی جس کے بعد باقاعدہ اجلاس شروع ہوا۔

اجلاس میں متفقہ طور پر عہدیداران کا چناؤ کیا گیا، جس کے مطابق عبدالقدیر اعوان سرپرست اعلیٰ، محمد عثمان اعوان صدر، ایم رحمن سیکرٹری جنرل، سید ظفر نقوی چیئرمین ایگزیکٹو کونسل ، خلیل احمد شاکر سیکرٹری انفارمیشن ، عبدالرشید سانول نائب صدر، ملک انوارالحق نائب صدر (اعزازی)، ملک رفیق انمول رابطہ سیکرٹری، ملک اسرار چلہ جوائنٹ سیکرٹری، راجہ قمر عباس سیکرٹری فنانس، شہزادہ عبدالکریم سینئر نائب صدر (اعزازی)، ملک محمد عرفان ڈپٹی جنرل سیکرٹری (اعزازی)، ملک عرفان شاہد ممبر ایگزیکٹو کمیٹی (اعزازی)، سید معظم عسکری ایگزیکٹو ممبر شامل ہیں۔

نومنتخب صدر پریس کلب ملک عثمان اعوان نے ایک دفعہ پھر تمام دوستوں کو مل جل کر کام کرنے اور آپس میں اتحار کی فضا کو قائم رکھتے ہوئے مثبت صحافت اور اپنے وقار کو برقرار رکھنے کی تلقین کی۔

اس موقع پر سرپرست اعلیٰ عبدالقدیر اعوان نے اپنے تجربات کو ممبران کے ساتھ شئیر کیا اور تمام ممبران کی کارگردگی کو سراہا۔

اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاست دانوں اور افسران کو پرموٹ کرنے کی بجائے عوامی مسائل کو اجاگر کرنا چاہیے صحافی عوام کا نمائندہ ہوتا ہے نا کہ کسی سیاسی سفید پوش یا انتظامی افسران کا تمام دوست ایک گلدستے کی مانند ہیں اور معاشرے میں ایک اچھا مقام رکھتے ہیں اس کو برقرار رکھا جائے اور میں عبدالقدیر اعوان آپ کےساتھ شانہ بشانہ چلنے کے لیے تیار ہوں اور آپ کا شکرگزار ہوں ۔

آخر میں بانی پریس کلب اور سیکرٹری جنرل ایم رحمن نے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور ان کو عوام مسائل کی نشاندہی کرنے اور کلرکہار کی خوبصورتی میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

اختتامی دعا کیساتھ انتخابی اجلاس کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا، کلرکہار کے عوامی و سماجی و کاروباری حلقوں کی جانب سے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Israel-soldiers-killed Israel-soldiers-killed
تازہ ترین2 گھنٹے ago

غزہ میں ڈرون دھماکے سے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے جمعہ کو بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ایک فوجی چوکی کے...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین3 گھنٹے ago

جو اختیار میں نہیں، اس کا غم کیوں؟

تحریر: نثار حسین زندگی کا شاید سب سے بڑا مغالطہ یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی...

Minab School Minab School
تازہ ترین4 گھنٹے ago

میناب اسکول پر امریکی حملہ مصنوعی ذہانت کی غلط معلومات کا نتیجہ تھا، رپورٹ

میناب (صداۓ سچ نیوز) ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے سے متعلق ایک نئی رپورٹ...

Faizabad Faizabad
پاکستان4 گھنٹے ago

پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ، فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیے گئے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین4 گھنٹے ago

جنرل اسمبلی، درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران درجنوں...

Shahbaz-UN Shahbaz-UN
پاکستان4 گھنٹے ago

وزیراعظم کی یواین کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، عالمی و علاقائی امور پر گفتگو

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکا کو جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے کا 7 روزہ پلان پیش کر دیا، عباس عراقچی

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کو جنگ کے...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں، ایرانی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے سپریم...

u-s--china-relations u-s--china-relations
تازہ ترین5 گھنٹے ago

چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ تجارتی انتظام پر اتفاق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ...

plane plane
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکی پابندیاں، یو اے ای نے ایرانی ائیرلائنز کی پروازیں معطل کردیں

ابوظہبی (سداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایرانی ائیرلائنز کی جانب...

Trending