Connect with us

اوورسیز پاکستانیز

بریڈفورڈ کی خاموش گلی اور سفید پاؤڈر کا دھندہ

Muhammad Maqsood Khan Advocate

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ (لیڈز، برطانیہ)
maqsudkhan@hotmail.com

لیڈز کا جڑواں بریڈفورڈ — انگلستان کا وہ معروف شہر جہاں پاکستانی نژاد آبادی کی نمایاں اکثریت ہے، اسی نسبت سے اسے اکثر منی پاکستان کہا جاتا ہے۔

شہر کی ایک گلی، ووڈسائیڈ روڈ، جیسے وقت کے بہاؤ میں منجمد ہو گئی ہو۔ گہری خاموشی طاری ہے۔ گھروں کے دروازے حسبِ معمول بند ہیں، کھڑکیوں کے پیچھے زندگیاں سمٹی ہوئی ہیں۔ ہر گھر اپنی دنیا میں مگن ہے، اور ہر دیوار کے پیچھے ایک کہانی سانس لے رہی ہے۔
اسی گلی میں ایک گھر ہے—ایک ایسا گھر جہاں پچھلا کمرہ اب آرام یا نیند کے لیے نہیں رہا۔ وہاں خاموشی سے ہیروئن کا کاروبار چل رہا ہے۔ تول، پیکنگ اور ترسیل—سب کچھ نہایت خاموشی اور مہارت سے۔ دائیں بائیں رہنے والے پڑوسیوں کو کانوں کان خبر نہیں کہ اس گھر میں موت کا کاروبار جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی خان سے حوا کی ایک بیٹی کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے فریاد

کمرے میں دیوار کے ساتھ ایک پیکنگ ٹیبل رکھا ہے۔ اس پر ڈیجیٹل ترازو، اردگرد بالٹیوں میں سفید پاؤڈر، اور سامنے قطار در قطار پلاسٹک کی تھیلیاں۔ یہاں زندگی کی کوئی قیمت نہیں—یہاں صرف مقدار بولتی ہے۔
پچاسی کلو ہیروئن۔
پچاسی لاکھ پاؤنڈ مالیت۔

مگر اس کمرے میں قیمت کوئی نہیں پوچھتا۔ یہاں صرف یہ سوال ہوتے ہیں: کتنا نکلا؟ کہاں جانا ہے؟ اور کب پہنچنا ہے؟

اسی گھر میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری سدرہ رہتی ہے۔ عمر چونتیس برس کے لگ بھگ۔ چہرہ ایسا کہ ہجوم میں پہچانا نہ جائے، مگر ہاتھ ایسے جو پورے شہروں کو اندھا کر سکتے ہیں۔ انگلیاں تیز، آنکھیں بے تاثر—جیسے یہ سب کسی روزمرہ معمول کا حصہ ہو۔ شاید واقعی ایسا ہی ہے۔

British Citizen Sidra
پاکستانی نژاد برطانوی شہری سدرہ

کمرے کے ایک کونے میں کھلے کارٹن پڑے ہیں۔ لیدر جیکٹس، موٹے کوٹ—ایسے کپڑے جن کے ریشوں میں موت چھپ کر سرحدیں پار کرتی ہے۔ پاکستان سے آنے والی ترسیل۔ لمبا سفر، خاموش راستے، اور طے شدہ انجام۔

میز پر رکھا موبائل فون پل بھر کو خاموش نہیں ہوتا۔ اس میں سینکڑوں پیغامات محفوظ ہیں—مقدار، راستے، ترسیل، ادائیگیاں۔ ایک پیغام میں درج ہے:
ڈھائی لاکھ پاؤنڈ—نقد۔
ان پیغامات میں کہیں انسان کا ذکر نہیں، کہیں ضمیر کی آواز نہیں۔ صرف مال ہے، صرف لین دین۔

یہ کہانی صرف ایک فرد کی نہیں۔ یہ اس جرم کی جھلک ہے جو خاموشی سے پھیلتا ہے، پردوں کے پیچھے پنپتا ہے، اور پھر اچانک پورے معاشرے پر اپنی تباہی کے اثرات چھوڑ جاتا ہے۔ اس تباہی کا ایک اور پہلو بھی ہے—وہ بدنامی جو بلا تفریق پوری ایک کمیونٹی کے نام کے ساتھ جوڑ دی جاتی ہے۔

ہر ایسے جرم کے بعد ہزاروں محنت کش، قانون پسند، خاموشی سے اپنی زندگی گزارنے والے پاکستانی خاندان ایک غیر اعلانیہ کٹہرے میں کھڑے کر دیے جاتے ہیں۔ انہیں بار بار یہ ثابت کرنا پڑتا ہے کہ یہ کہانی ان کی نہیں، یہ چہرہ ان کا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جب محبت جرم بن جاتی ھے: ایک ھوشربا فسانہ و حقیقت

بالآخر قانون کی دستک اس گھر تک پہنچتی ہے۔ نیشنل کرائم ایجنسی کے افسر اندر داخل ہوتے ہیں۔ وہ صرف دیواریں نہیں دیکھ رہے—وہ ایک مکمل کہانی پڑھ رہے ہیں: ایک منظم نیٹ ورک، ایک خاموش جال۔ سدرہ کو حراست میں لے لیا جاتا ہے۔

عدالت میں سدرہ کھڑی ہے۔ اب بولنے کی باری اس کی نہیں۔ شواہد بول رہے ہیں۔ وہ اعتراف کرتی ہے—درآمد، سپلائی، اور سازش۔
فیصلہ سنایا جاتا ہے:
اکیس سال اور چھ ماہ قید۔

عدالتی کمرے میں خاموشی چھا جاتی ہے۔ باہر زندگی حسبِ معمول رواں ہے، مگر اس ایک فیصلے میں ان سب گھروں کی آہ شامل ہے جو اس نشے سے اجڑ گئے، اور ان سب خاندانوں کی خاموش شرمندگی بھی، جو ہر بار یہی کہتے ہیں: یہ ہم نہیں ہیں۔

بریڈفورڈ کی وہی گلی، وہی بند دروازے، وہی کھڑکیاں۔ سب کچھ ویسا ہی ہے—
مگر ایک کمرے کی کہانی اب بہت دور تک جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طاقت نہیں تو ریاست نہیں: وینزویلا سے سبق

سدرہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے،
اکیس برس اور چھ ماہ کے لیے۔
سزا کاٹ کر باہر آئے گی تو پچپن برس کی ہو چکی ہو گی۔
نہ شاید کوئی گھر، نہ کوئی اپنا۔
ممکن ہے انجام کسی اولڈ ہوم کے سرد در و دیوار ہوں۔

یہ کہانی صرف جرم کی نہیں۔
یہ شناخت کی کہانی ہے۔
یہ بدنامی کی کہانی ہے۔
اور اس سوال کی بھی کہ
آخر کب تک چند افراد کے گھناؤنے جرائم
پوری ایک کمیونٹی کو داغ دار بناتے رہیں گے؟

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Pakistan Brings US, Iran to Talks Pakistan Brings US, Iran to Talks
تازہ ترین2 گھنٹے ago

پاکستان نے امریکا، ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر وہ سفارتی کردار اداکیا جو چین اور برطانیہ جیسی بڑی طاقتیں ادا نہ کرسکیں، تجزیہ ساؤتھ ایشین وائسز

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کا کردار اہم رہا، پاکستان نے امریکا اور...

Hafiz-Naeemur-Rehman Hafiz-Naeemur-Rehman
پاکستان2 گھنٹے ago

16 اگست کو چاروں صوبوں میں بیک وقت دھرنے دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلام پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 16 اگست کو چاروں...

Mir-Raza-New Mir-Raza-New
پاکستان2 گھنٹے ago

میر رضا کی قبرکشائی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ، حیران کن انکشافات

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں میر رضا کی قبرکشائی اور دوسرے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ...

Gold Gold
پاکستان2 گھنٹے ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی اونچی اڑان جاری ہے، مسلسل چوتھے روز مہنگا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی...

yemen-attack yemen-attack
تازہ ترین10 گھنٹے ago

یمن کے صوبے مارب میں حوثی باغیوں کا حملہ، 10 افراد ہلاک متعدد زخمی

مارب (صداۓ سچ نیوز) یمن کے تیل سے مالا مال صوبے مارب میں حوثی باغیوں کے حملوں میں اضافے کے...

trump Putin-xi-modi trump Putin-xi-modi
تازہ ترین10 گھنٹے ago

امریکی سینیٹ کی روس سے تیل و گیس خریدنے والے بڑے ممالک پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے بل کی منظوری

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹ نے روس سے تیل اور گیس خریدنے والے بڑے ممالک پر سخت پابندیاں عائد...

Exhumation of Mir Raza Exhumation of Mir Raza
پاکستان11 گھنٹے ago

کراچی، میر رضا کی قبر کشائی کاعمل شروع، والد والدہ کا ڈی این اے سیمپل بھی لینے کا فیصلہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) نوجوان تاجر میر رضا کی قبر کشائی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ میر رضا کی...

private Hajj private Hajj
پاکستان11 گھنٹے ago

پرائیویٹ حج کا نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ، بکنگ وزارت مذہبی امور کے توسط سے ہوگی

اسلام آ باد (صداۓ سچ نیوز) وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن 2027 میں سعودی نسک مسار سسٹم کے مطابق...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان11 گھنٹے ago

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 78 افراد کیلئے سول اعزازات کی منظوری دیدی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 78 افراد کیلئے سول اعزازات کی منظوری دیدی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی...

US senators US senators
تازہ ترین11 گھنٹے ago

امریکی سینیٹرز کی ٹرمپ کی ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کیلئے پھر قرارداد پیش

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ...

Trending