Connect with us

ایکسکلوسِو

حضرت لعل شہباز قلندر نے عشق ،رواداری اور خدمت خلق کا درس دیا ہے، سید قمر رضا نقوی

Sham e Qalandar Organized dy Daily Sada-e-Sach in collaboration with National Press Club

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا نقوی نے کہا ہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر نے عشق ،رواداری اور خدمت خلق کا درس دیا ہے، ہم اگر اولیاء کی تعلیمات کو عملی زندگی کا حصہ بنا لیں تو معاشرے سے آدھے مسائل ختم ہو جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اور روزنامہ صدائے سچ کے اشتراک سے ریڈیو پاکستان کے مہدی حسن آڈیٹوریم میں منعقد ہ "شام قلندر”کے اختتام پرملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کے حامل افراد میں ایوارڈز اور اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔

قبل ازیں قوالی کا آغاز جواد علی ملنگ اور بخت علی ڈھڈیال نے کیا جسے پاکستان کے معروف قوال عارف فیروز خان نے اپنے مخصوص انداز میں قوالی سے بام عروج تک پہنچا تے ہوئے محفل کو روحانی سوز و گداز سے بھر دیا۔ ان کے کلام سے متاثر ہو کر حاضرین کی بڑی تعداد آبدیدہ ہوگئی۔

مہمان خصوصی چیئرمین او پی ایف نے کہاکہ عارف فیروز خان قوال جیسی شخصیات ہمارا قومی فخر ہیں جنہوں نے دلوں میں اسلام کی روشنی پھیلائی اور کئی غیر مسلموں کو اسلام سے روشناس کرایا جبکہ تقریب میں موجود مختلف شعبہ ہائے زندگی میں پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی شخصیات کو دیئے جانے والے ایوارڈز محض اعزاز نہیں ہیں بلکہ پوری قوم کے مشعل راہ ہیں جو ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ خدمت اور لگن ہی حقیقی کامیابی ہے۔

چیف ایڈیٹر روزنامہ صدائے سچ سید تبسم عباس شاہ اور صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی نے تمام شرکا ء کو خوش آمدید کہا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات اور ماہرین نے شرکت کی۔

محفل کے مہمانانِ خصوصی میں چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن سید قمر رضا نقوی، وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے یوتھ پروگرام سید ذیشان علی نقوی شامل تھے ۔

ایوارڈز کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا جن میں عارف فیروز خان قوال کو اسلام کا حقیقی پیغام غیرمسلموں تک پہنچا کر انہیں مشرف بہ اسلام کرنے پر "سفیر مودت”کے اعزاز سے نوازا گیا، سو سے زیادہ کتابوں کے مصنف، آئل اینڈ گیس کی متعدد ذخائر دریافت کرنیوالے ماہر جیالوجسٹ ڈاکٹر رفیق الحسن باقری،کشمیر ، گلگت اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لاکھوں افراد کو دائرہ اسلام میں داخل کرنیوالی شخصیت حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی شاہ ہمدان ہر نمل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنیوالے ریسرچ سکالر ڈاکٹر حسین احمد،دنیا بھر میں الرجی پر تحقیق ، جدید ترین ویکسین اور ادویات ایجاد کرنے کی بدولت پاکستان کا نام روشن کرنے والے ڈاکٹر شاہد عباس،وفاقی دارالحکومت میں معیار تعلیم اور سرکاری تعلیمی اداروں کے نتائج کو بہترین کرنے والے ماہر تعلیم ڈاکٹر علی احمد کھرل(سابق ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیم )،پاکستان اورپاکستان سے باہرماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے آگاہی کا فریضہ ادا کرنیوالے لکھاری چوہدری محمد ارشد،پاکستان اور بیرون ملک میں سپورٹس کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر راجہ ہارون حفیظ، نواسہ رسول کی ولادت کے حوالے سے پاکستان کی سب سے بڑی تقریب منعقد کرنے والی کاروباری شخصیت چوہدری فرخ رضا کو اعزازات سے نوازا گیا جبکہ برطانیہ میں ہزاروں مریضوں کا کامیابی سے علاج کرنے اور بیرون ملک سے علاج کیلئے پاکستان راغب کرنے والے ڈاکٹر عباس شاہ کو ہیلتھ ایمبیسڈر، نوجوانوں میں ذکر امام حسین اور فکر امام حسین کے فروغ پرکاروان شاہ چن چراغ کے سالار سید جون علی کاظمی کو "سالارپاکستان”،بلا تفریق سیاسی وابستگی نوجوانوں کی ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے یوتھ پروگرام سیدذیشان علی نقوی کو "یوتھ ایمبیسڈر”،پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں اور دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر بنانے کیلئے قابل قدر خدمات پر چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نقوی کو "اوورسیز ایمبیسیڈر "جبکہ جواد علی ملنگ اور بخت علی ڈھڈیال کو "ینگ سنگر”ایوارڈ سے نوازا گیا۔

علاوہ ازیں حکومت اور میڈیا میں تعلقات کی بہتری کیلئے بے پناہ خدمات پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ مبشر حسن کوپاکستان کے” بیسٹ پی آر پروفیشنل "جبکہ بیرون ملک پاکستان کے موقف کو نمایاں طور پر اجاگر کرنے اور وطن عزیز کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا موثر طریقے سے جواب دینے کے حوالے سے بہترین خدمات پر علی نواز کو”بیسٹ پریس منسٹر”کے اعزاز سے نوازا گیا۔

صحافت اور صحافیوں کی ترقی کیلئے بے پناہ خدمات پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت سید طاہر رضا ہمدانی،ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ ، ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور شفقت عباس،ڈائریکٹر منسٹر آفس وزارت اطلاعات و نشریات عامر رضا ملک کیلئے اعزازات کا اعلان کیا گیا۔

مزید برآں صحافتی آزادی کیلئے نمایاں خدمات پر افضل بٹ ،امراض دل کے علاج کیلئے گراں قدر خدمات پر ڈاکٹر سید ناصر علی شاہ اور مختلف بیماریوں کے باعث معذور افراد کی پاکستان کے اندر اور امریکہ میں بحالی کیلئے خدمات پر ڈاکٹر تفضل ملک جبکہ پبلک سیکٹر میں عوام کی سہولت کیلئے بہترین خدمات پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر سید کاظم عباس کیلئے اعزازت کا اعلان کیا گیا۔

تقریب میں میزبانی کے فرائض تصور زمان بابر نے نہایت باوقار اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیئے جس کے اعتراف میں انہیں بہترین کمپیئرر کا اعزاز بھی دیا گیا۔اس محفل کا مقصد نہ صرف روحانی جذبہ اجاگر کرنا بلکہ خدمتِ خلق اور انسانی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افراد کے کام کو سراہنا بھی تھا جسے شرکا ء نے دل کھول کر سراہا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان1 دن ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین1 دن ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان1 دن ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان1 دن ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان2 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین2 دن ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان2 دن ago

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان2 دن ago

محسن نقوی کی کے پی اسمبلی ارکان کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت کے مراسلے پر تنقید

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری...

inflation inflation
تازہ ترین2 دن ago

ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

تہران (صداۓ سچ نیوز) جنگ کے دوران معاشی دباؤ میں گھرے ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین2 دن ago

ایران کی سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) قطری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ سعودی عرب اور...

Trending