پاکستان
شہباز شریف سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات ، سرمایہ کاری کے فروغ پر گفتگو
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف سے اعلیٰ سطح کے سعودی کاروباری وفد نے ملاقات کی ، جس دوران اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان مشترکہ تعاون کیلئےیہ بہترین اورموزوں ترین وقت ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کرنے والے وفد کی قیادت سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کےچیئرمین منصور بن محمد آل سعود نے کی۔ وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کہا سعودی عرب کےساتھ تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنےکےخواہاں ہیں۔
امید ہے یہ دورہ مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں اورمعاہدوں پردستخط کی راہ ہموارکرےگا۔ سعودی وفد نے زراعت،بندرگاہوں،ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ اورتوانائی شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔۔ سعودی وفد اپنے دورے کے دوران اعلیٰ حکومتی نمائندوں اوراسٹیک ہولڈرزسے بھی ملاقاتیں کرے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

