Connect with us

تازہ ترین

امریکی صدر  کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعوی

trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعوی کرتے ہوئے  کہا کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں تمام بارودی سرنگیں ہٹانے کی اطلاع دی ہے،  ایران کو آگاہ کر دیا کہ نئی بارودی سرنگیں بچھانے والے ایرانی جہازوں اور کشتیوں کو نشانہ بنائیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام مین  صدر ٹرمپ نے کہاکہ  خلائی فوج کے ذریعے ہم آبنائے ہرمز کے ایک ایک حصے پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، جوہری تنصیبات پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے جو پہلے ہی تباہ کی جا چکی ہیں، بارودی سرنگیں بچھانے کے معاملے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پوری طرح نافذ ہے۔

 ایک اور بیان میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ  ایران بڑے انسانی بحران سے دوچار ہے، اپنی فوج  کو تنخواہیں نہیں دے  پارہا، یہ ایک انتہائی سنگین انسانی بحران ہے اور اسے اب فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔

امریکی صدر نے کینیڈا کو نامعقول ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کئی دہائیوں سے امریکا کو لوٹتا آ رہا ہے، ہمارے کسانوں پر 400 فیصد سے زائد محصولات عائد کرتے رہے، امریکا کی بہت سی بہترین کمپنیوں کو کاروبار بند کرنے پر مجبور کر دیا،10 سال تک انہوں نے گلف اسٹریم طیاروں کی منظوری نہیں دی،کینیڈا خود کو خصوصی مراعات کا حق دار سمجھتا ہے، وہ امریکا کی کوئی ریاست نہیں، انہیں یہ حق حاصل نہیں رہے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ جنگی مشقوں کو پیسے کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگی مشقوں کےاخراجات کا بڑا حصہ امریکا برداشت کرتا ہے، یہ مشقیں شمالی کوریا کو نامناسب اور جارحانہ پیغام بھی دیتی ہیں،  شمالی کوریا اب نہ تو امریکا کیلئے خطرہ ہے اور نہ ہی اس کا رویہ غیر دوستانہ ہے۔

 وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کو ہدایت کی ہے کہ مشترکہ فوجی مشقوں میں نمایاں کمی کی جائے،  جنوبی کوریا کے صدر نے ایران کے خلاف امریکا کا ساتھ دینے سے انکار کیا تھا۔ 

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

petroleum-products-price petroleum-products-price
پاکستان11 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کر دیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن...

AI Systems AI Systems
تازہ ترین11 گھنٹے ago

اے آئی سسٹمز آئندہ 2 برسوں میں سنگین مسائل کا باعث بن سکتے ہیں، گوگل ڈیپ مائنڈ کے سربراہ کا انتباہ

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹمز آئندہ 2 برسوں میں سنگین سکیورٹی حادثات کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ...

Rana-Sanaullah Rana-Sanaullah
پاکستان11 گھنٹے ago

اسمبلی بحالی کے بعد بھی ایمرجنسی کے تحت لایاگیا سسٹم ہی چلے گا، رانا ثناء اللہ

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پشاور میں دلخراش واقعہ ہوا،چیکنگ کرو،سزا دےدو،اس...

hamdard university hamdard university
پاکستان11 گھنٹے ago

ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (FEST) کے زیرِ...

Yemeni Forces Yemeni Forces
تازہ ترین11 گھنٹے ago

یمنی فورسز کا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کیخلاف 1250 حملوں کا دعویٰ

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن کی حکومتی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے یمن بھر میں حوثیوں کے...

safdar abbasi safdar abbasi
پاکستان11 گھنٹے ago

​پی پی پی ڈبلیو کا پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

​اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (پی پی پی ڈبلیو) کے صدر ڈاکٹر صفدر علی عباسی، سابق...

masooma e sindh masooma e sindh
پاکستان12 گھنٹے ago

کراچی میں 12 دسمبر کو چھٹی سالانہ معصومۂ سندھ امن و بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس منعقد ہوگی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی ایڈیٹرز کلب اور زائرین خدمت کمیٹی، درگاہ معصومۂ سندھ کے مشترکہ زیرِ اہتمام چھٹی سالانہ...

gold-rate gold-rate
پاکستان12 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت برقرار، چاندی مزید سستی

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت برقرار، چاندی مزید سستی ہوگئی۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن 24 کیرٹ فی...

US US
تازہ ترین12 گھنٹے ago

امریکا کا ایران پر ’مدر آف آل بمز‘ گرانے پر غور، حملے کے بعد امریکا جنگ میں فتح کا اعلان بھی کرسکتا ہے، امریکی میڈیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فوج نے حملے کے ایران پر حملوں کے نئے منصوبے تیار کیے ہیں جن میں...

Income Tax Income Tax
پاکستان20 گھنٹے ago

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کرگئی۔...

Trending