Connect with us

تازہ ترین

سی آئی اے سربراہ کا ماسکو کا خفیہ دورہ روس کو نیٹو ممالک پر حملے سے خبردار کرنے کیلئے تھا، امریکی اخبار

cia-chief

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار کے مطابق رواں ہفتے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے اچانک دورہ ماسکو کا مقصد روس کو نیٹو ممالک پر حملہ نہ کرنے کا انتباہ دینا تھا۔

امریکی اخبار والا اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ جان ریٹکلف کا روسی دارالحکومت کا یہ پہلا اعلانیہ دورہ تھا۔ یہ دورہ امریکی انٹیلی جنس کے ان نئے جائزوں کے بعد کیا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آئندہ چند سالوں میں کسی اتحادی ملک پر محدود حملے کے ذریعے نیٹو کے عزم کو آزمانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کو تشویش ہے کہ یوکرین میں دباؤ کا شکار اور اندرونِ ملک مسائل کا سامنا کرنے والے پیوٹن کوئی نیا محاذ کھول سکتے ہیں جو سائبر حملے سے لے کر  چھوٹے پیمانے پر زمینی دراندازی پر مشتمل ہو سکتا ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بدھ کے روز ماسکو میں صحافیوں کو بتایا کہ جان ریٹکلف نے روسی دارالحکومت میں قیام کے دوران روسی انٹیلی جنس حکام کے ساتھ بات چیت کی تاہم ان کی صدر پیوٹن سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ پیسکوف کے مطابق صدر پیوٹن کو ان مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی تھی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے سی آئی اے چیف کے اس دورے کے حوالے سے زیادہ وضاحت فراہم نہیں کی ہے تاہم بدھ کو قدامت پسند ریڈیو ہوسٹ گلین بیک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس دورے کو کسی حد تک معمول کی کارروائی قرار دیا اور گفتگو کا رخ روس یوکرین جنگ کی جانب موڑ دیا۔

وائٹ ہاؤس کی ایک ترجمان نے صحافیوں کو صدر ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیا، جبکہ سی آئی اے کی ترجمان نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol and Diesel Prices Petrol and Diesel Prices
پاکستان8 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے...

Dera Ismail Khan Dera Ismail Khan
پاکستان8 گھنٹے ago

ڈی آئی خان میں دو گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گروپوں میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد جاں...

pmln-and-mqm pmln-and-mqm
پاکستان9 گھنٹے ago

ایم کیوایم کے وفد کی وزیراعظم کو خیبرپختونخوا سے متعلق فیصلوں پر حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم سے ملاقات کرکے ایم کیوایم کےوفد نے خیبر پختونخوا کے حوالے سے حکومتی فیصلوں...

Azerbaijan Against Hijab Ban Azerbaijan Against Hijab Ban
تازہ ترین9 گھنٹے ago

آذربائیجان، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کیخلاف طالبات اور اساتذہ کا احتجاج

باکو (صداۓ سچ نیوز) آذربائیجان کی حکومت کی جانب سے اسکولوں میں طالبات اور تدریسی عملے کے حجاب پہننے پر...

Raja Nasir Abbas Raja Nasir Abbas
پاکستان9 گھنٹے ago

گورنر راج کے بعد یہ ایسے بولتے ہیں کہ فاتح ہیں، بتائیں کیا عوام راضی ہیں؟ راجا ناصر عباس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ گورنر راج کے...

us-dollar us-dollar
پاکستان9 گھنٹے ago

روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید سستا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، اوپن اور انٹربینک مارکیٹ...

women-shadow women-shadow
پاکستان9 گھنٹے ago

اسلام آباد میں طالبہ لائبہ خودکشی کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں طالبہ لائبہ خودکشی کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں...

PM Shehbaz Sharif PM Shehbaz Sharif
تازہ ترین9 گھنٹے ago

پی ٹی آئی حکومت میں دہشتگردوں کو خیبر پختونخوا میں لایا گیا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں چند ماہ سے صورتحال...

Mohsin Naqvi Mohsin Naqvi
پاکستان10 گھنٹے ago

اس دن معاہدہ ہو جاتا تو ایمرجنسی نہیں لگتی، ہم میں سے کوئی نہیں چاہتا تھا ایمرجنسی لگے، محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس دن معاہدہ ہو جاتا تو آج ایمرجنسی...

Gold-Rate-in-Pakistan Gold-Rate-in-Pakistan
پاکستان10 گھنٹے ago

سونا مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج سونے کی...

Trending