Connect with us

تازہ ترین

یمن جنگ کل ختم ہو سکتی ہے اگر حوثی مذاکرات کی میز پر آ جائیں، ترجمان سعودی اتحاد

saudi-led-coaliation-army-attack

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ یمن کی جنگ کل ہی ختم ہو سکتی ہے اگر ایران کے حمایت یافتہ حوثی اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ امن منصوبے پر اتفاق کرلیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ سعودی عرب نے یمنی حکومت کے عبوری دارالحکومت عدن کے گرد ریڈ لائن کھینچ دی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اتحاد بندرگاہی شہر کے تحفظ کے لیے جو کچھ بھی کرنا پڑا، کرے گا کیونکہ حوثی جنگجو اس کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ بہترین حل سیاسی حل ہے لیکن ہمیں یمنی حکومت کو اس کا مقصد حاصل کرنے میں مدد دینی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حوثیوں نے اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ امن منصوبے پر یمنی حکومت کے ساتھ روڈ میپ پر جانے کا فیصلہ کر لیا تو جنگ کل ختم ہوسکتی ہے۔

ترکی المالکی نے کہا کہ اس وقت تک سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحادی حوثی گروپ کو رویے میں تبدیلی پر مجبور کرنے کے لیے فوجی طاقت پر انحصار کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ زمین پر موجود یمنی یونٹوں کو مسلسل 24 گھنٹے قریبی فضائی مدد فراہم کی جا رہی ہے اور سعودی شہروں کو خطرہ بنانے کی حوثیوں کی صلاحیت کو کمزور کیا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

US-Bangla Airlines US-Bangla Airlines
تازہ ترین2 منٹس ago

پرواز میں فنی خرابی، بنگلادیشی عمرہ زائرین کو طیارے کے ہنگامی راستوں سے نکالا گیا

ڈھاکہ (صداۓ سچ نیوز) بنگلا دیش کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جدہ روانگی کے دوران یو ایس بنگلا ائیر...

saudi-led-coaliation-army-attack saudi-led-coaliation-army-attack
تازہ ترین17 منٹس ago

یمن جنگ کل ختم ہو سکتی ہے اگر حوثی مذاکرات کی میز پر آ جائیں، ترجمان سعودی اتحاد

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ یمن...

MURDER MURDER
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

گوجرانوالہ، پیسے لوٹنے سے منع کرنے پر نوجوانوں نے شادی ہال کے ویٹر کو تشدد کرکے قتل کردیا

گوجرانوالہ (صداۓ سچ نیوز) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیسے لوٹنے سے منع کرنے پر نوجوانوں نے شادی ہال میں ویٹر...

hafiz-naeem hafiz-naeem
پاکستان1 گھنٹہ ago

فلسطین کا دو ریاستی حل کسی صورت قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا  کہنا ہے کہ فلسطین کا دو ریاستی حل کسی صورت قبول...

MFR MFR
پاکستان1 گھنٹہ ago

مولانا فضل الرحمان کی طبعیت خراب، اسپتال منتقل

ملتان(صداۓ سچ نیوز)اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طبعیت خراب ہونے پر...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان8 گھنٹے ago

تمام اہم معاملات پر قومی ہم آہنگی اور مکالمہ ضروری ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تمام اہم معاملات پر قومی ہم آہنگی اور مکالمہ ضروری ہے۔ ...

PIA PIA
پاکستان8 گھنٹے ago

پی آئی اے کی تاریخ کا سب سے بڑا طیاروں کی خریداری کا منصوبہ، 50 نئے جہاز بیڑے میں شامل کرنے کی تیاری

اسلام آباد(صداۓ سچ نیوز)سی ای او پی آئی اے ایڈرین ہملٹن مانز نے معروف جریدے ایوی ایشن ویک کو خصوصی...

Iranian Navy Commander Shahram Irani Iranian Navy Commander Shahram Irani
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایرانی بحریہ کے کمانڈر کا امریکی ناکابندی ناکام بنانے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز بند رکھنے کا اعلان

تہران(صداۓ سچ نیوز)ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ امریکا کی بحری ناکابندی توڑ دی...

gaza gaza
تازہ ترین8 گھنٹے ago

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ(صداۓ سچ نیوز) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، تازہ کارروائیوں کے دوران مزید...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان8 گھنٹے ago

فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار نے خطے میں امن کیلئے انتھک کوششیں کیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(صداۓ سچ نیوز)نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں...

Trending