Connect with us

پاکستان

موٹرویز پر مصنوعی ذہانت کی مدد سے قانون توڑنے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ کی ہدایت

nha

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے کے قانونی فریم ورک میں ایک ہفتے کے اندر ضروری ترامیم کرنے کی ہدایت کردی۔ کہا ٹرانسپورٹرز کو گاڑیوں کے ڈھانچے کی تیاری اور وزن سے متعلق واضح رہنمائی دی جائے، ٹرکوں پر زیادہ وزن ڈالنے والی فیکٹریوں کی نشاندہی کرکے جرمانے عائد کیے جائیں۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم سے متعلق اہم اجلاس میں این ایچ اے، موٹروے پولیس، این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کے سربراہان نے شرکت کیں، اجلاس میں ایکسل لوڈ رجیم کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے این ایچ اے کے قانونی فریم ورک میں ضروری ترامیم کرکے قانونی و آپریشنل رکاوٹیں ایک ہفتے میں دور کرنے کی ہدایت کردی۔

عبدالعلیم خان نے کہا ٹرانسپورٹرز کو گاڑیوں کے ڈھانچے کی تیاری اور وزن سے متعلق واضح رہنمائی دی جائے۔ بھاری آرائشی سامان لگانے سے گریز جبکہ ٹرکوں پر زیادہ وزن ڈالنے والی فیکٹریوں کی نشاندہی کرکے جرمانے عائد کیے جائیں۔ مال بردار گاڑیوں کو وے اسٹیشنز سے گزارنا لازمی قرار دیا جائے۔

عبدالعلیم خان نے وے اسٹیشنز کے نظام کو مکمل خودکار بنانے اور موٹرویز کی طرح جی ٹی روڈز پر بھی وے اسٹیشنز قائم کرنے کی ہدایت  کردی۔ وفاقی وزیر مواصلات نے موٹرویز پر جدید کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے قانون توڑنے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایکسل لوڈ کی 30 ہزار خلاف ورزیاں ہوئیں۔ وفاقی وزیر نے ایکسل لوڈ رجیم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے موٹرویز کے10 مقامات کا خود دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بتایا سنگجانی میں بین الاقوامی معیار کا جدید ماڈل وے اسٹیشن بھی جلد مکمل ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Trump Trump
تازہ ترین55 منٹس ago

ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا شاید کچھ زیادہ آگے بڑھ گیا، اب معلوم نہیں کس سے بات کررہے ہیں، ٹرمپ

تہران (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا شاید کچھ...

train-accident train-accident
پاکستان1 گھنٹہ ago

رحمان بابا ٹرین حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، 30 افراد زخمی

ملتان (صداۓ سچ نیوز) شیر شاہ پل کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی رحمان بابا ایکسپریس پر ریسکیو آپریشن...

Attaullah-Tarar Attaullah-Tarar
پاکستان1 گھنٹہ ago

ایک ملک میں دو خارجہ پالیسیاں نہیں ہوسکتیں، پی ٹی آئی کے کالعدم ٹی ٹی پی سے رابطے تھے،عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایک ملک میں دو خارجہ پالیسیاں نہیں...

Khyber Pakhtunkhwa Bar Council Khyber Pakhtunkhwa Bar Council
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

خیبرپختونخوا بار کونسل کا آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

پشاور (صداۓ سچ نیوز) گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف خیبر پختون خوا بار کونسل نے آج یوم سیاہ...

Sohail Afridi Sohail Afridi
پاکستان1 گھنٹہ ago

سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر واپسی کا امکان ختم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت کے ایک اعلیٰ سطحی ذریعے نے کہا ہے کہ معطل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

united-states-navy united-states-navy
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ممکنہ امریکی حملے، ایران کی مشرق وسطیٰ میں امریکی جنگی جہازوں کو ڈبونے کی دھمکی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو جوابی کارروائیوں میں مشرق...

US President US President
تازہ ترین2 گھنٹے ago

احمق کہہ رہے ہیں کہ چین و روس ایران کی مدد کر رہے ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انتہا پسند بائیں بازو کے احمق کہہ رہے ہیں...

Balochistan-Police Balochistan-Police
پاکستان2 گھنٹے ago

قلعہ عبداللہ میں دستی بم حملے اور فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد زخمی

قلعہ عبداللہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں 24 گھنٹوں کے دوران دستی بم حملے اور فائرنگ...

Petrol Price Cut and Diesel Price Hike Petrol Price Cut and Diesel Price Hike
پاکستان15 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری...

iran-usa iran-usa
تازہ ترین15 گھنٹے ago

امریکا پر مسلسل بھروسا کرنےکی بھاری قیمت چکانا پڑےگی، ایران کی خطےکے ممالک کو وارننگ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایک بیان میں ایرانی فوج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے خطے کے ممالک پر...

Trending