Connect with us

تازہ ترین

ٹرمپ ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں، امریکی سینیٹر

us senator

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن سینیٹر مارک کیلی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔

اے بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی بحریہ کے جنگی پائلٹ مارک کیلی نے کہا کہ ایران جنگ کی قیمت امریکی عوام کو پیٹرول اور اشیائے خور و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی صورت میں ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے پاس محدود راستے باقی رہ گئے ہیں جن میں زمینی فوج بھیج کر جنگ کو مزید بڑھانا، مکمل طور پر پیچھے ہٹنا یا معاشی دباؤ بڑھانے کے ساتھ یورپی اتحادیوں کے ساتھ دوبارہ اتحاد مضبوط کرنا شامل ہے۔

مارک کیلی نے خبردار کیا کہ زمینی فوج بھیجنے کی صورت میں ہزاروں امریکی فوجیوں کی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں، دوسری جانب گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران یورپی اتحادیوں کے ساتھ امریکی تعلقات بھی کمزور ہوئے ہیں۔

امریکی سینیٹر نے کہا کہ یہ بحران صدر ٹرمپ کی خود کی جانب سے پیدا کردہ صورتِ حال کا نتیجہ ہے، ہر معاملے میں دوسروں سے زیادہ بہتر جاننے کے اصرار نے صدر ٹرمپ کے لیے بہتر راستے محدود کر دیے ہیں۔

مارک کیلی نے ایران پر بمباری کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بعض حملوں میں معصوم ایرانی بچے مارے گئے جو کوئی اچھا منصوبہ نہیں تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاشی دباؤ بڑھانا اور اتحادیوں کے ساتھ تعلقات دوبارہ مضبوط کرنا بہتر حکمتِ عملی ہے، بجائے اس کے کہ فوجی کارروائی میں مزید شدت لائی جائے یا امریکی فوجیوں کو ایران میں زمینی کارروائی کے لیے بھیجا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان17 منٹس ago

تمام اہم معاملات پر قومی ہم آہنگی اور مکالمہ ضروری ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تمام اہم معاملات پر قومی ہم آہنگی اور مکالمہ ضروری ہے۔ ...

PIA PIA
پاکستان27 منٹس ago

پی آئی اے کی تاریخ کا سب سے بڑا طیاروں کی خریداری کا منصوبہ، 50 نئے جہاز بیڑے میں شامل کرنے کی تیاری

اسلام آباد(صداۓ سچ نیوز)سی ای او پی آئی اے ایڈرین ہملٹن مانز نے معروف جریدے ایوی ایشن ویک کو خصوصی...

Iranian Navy Commander Shahram Irani Iranian Navy Commander Shahram Irani
تازہ ترین35 منٹس ago

ایرانی بحریہ کے کمانڈر کا امریکی ناکابندی ناکام بنانے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز بند رکھنے کا اعلان

تہران(صداۓ سچ نیوز)ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ امریکا کی بحری ناکابندی توڑ دی...

gaza gaza
تازہ ترین46 منٹس ago

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ(صداۓ سچ نیوز) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، تازہ کارروائیوں کے دوران مزید...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان55 منٹس ago

فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار نے خطے میں امن کیلئے انتھک کوششیں کیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(صداۓ سچ نیوز)نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں...

pakistan-space-mission-and-india pakistan-space-mission-and-india
پاکستان1 گھنٹہ ago

پاکستان کی خلا میں تاریخی پیش رفت  سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے

پہلے پاکستانی خلاباز کے تاریخی خلائی سفر اور پاک چین خلائی تعاون نے بھارتی دفاعی حلقوں کو پریشانی میں مبتلا...

Earthquake inCalifornia Earthquake inCalifornia
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا ،کیلیفورنیا میں 5.0 شدت کا زلزلہ، 40 سے زائد آفٹر شاکس ریکارڈ

کیلیفورنیا(صداۓ سچ نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا  کے شہر لاس اینجلس میں 5.0  شدت کے زلزلے کے بعد عوام میں  خوف وہراس...

National-Assembly National-Assembly
پاکستان2 گھنٹے ago

صدر کو قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کیلئے نئی سمری ارسال

اسلام آباد(صداۓ سچ نیوز)صدرِ مملکت کو قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کے لیے نئی سمری ارسال کر...

Flour Flour
پاکستان3 گھنٹے ago

کوئٹہ میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) کوئٹہ میں 20 کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا...

pak army pak army
پاکستان3 گھنٹے ago

پاک فوج کے سعودی عرب روانہ ہونے والے دستوں کے اعزاز میں الوداعی تقریب

پاک فوج کے سعودی عرب روانہ ہونے والے دستوں کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس...

Trending