Connect with us

تازہ ترین

ٹرمپ ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں، امریکی سینیٹر

us senator

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن سینیٹر مارک کیلی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔

اے بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی بحریہ کے جنگی پائلٹ مارک کیلی نے کہا کہ ایران جنگ کی قیمت امریکی عوام کو پیٹرول اور اشیائے خور و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی صورت میں ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے پاس محدود راستے باقی رہ گئے ہیں جن میں زمینی فوج بھیج کر جنگ کو مزید بڑھانا، مکمل طور پر پیچھے ہٹنا یا معاشی دباؤ بڑھانے کے ساتھ یورپی اتحادیوں کے ساتھ دوبارہ اتحاد مضبوط کرنا شامل ہے۔

مارک کیلی نے خبردار کیا کہ زمینی فوج بھیجنے کی صورت میں ہزاروں امریکی فوجیوں کی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں، دوسری جانب گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران یورپی اتحادیوں کے ساتھ امریکی تعلقات بھی کمزور ہوئے ہیں۔

امریکی سینیٹر نے کہا کہ یہ بحران صدر ٹرمپ کی خود کی جانب سے پیدا کردہ صورتِ حال کا نتیجہ ہے، ہر معاملے میں دوسروں سے زیادہ بہتر جاننے کے اصرار نے صدر ٹرمپ کے لیے بہتر راستے محدود کر دیے ہیں۔

مارک کیلی نے ایران پر بمباری کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بعض حملوں میں معصوم ایرانی بچے مارے گئے جو کوئی اچھا منصوبہ نہیں تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاشی دباؤ بڑھانا اور اتحادیوں کے ساتھ تعلقات دوبارہ مضبوط کرنا بہتر حکمتِ عملی ہے، بجائے اس کے کہ فوجی کارروائی میں مزید شدت لائی جائے یا امریکی فوجیوں کو ایران میں زمینی کارروائی کے لیے بھیجا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Khyber Pakhtunkhwa Bar Council Khyber Pakhtunkhwa Bar Council
تازہ ترین45 سیکنڈز ago

خیبرپختونخوا بار کونسل کا آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

پشاور (صداۓ سچ نیوز) گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف خیبر پختون خوا بار کونسل نے آج یوم سیاہ...

Sohail Afridi Sohail Afridi
پاکستان7 منٹس ago

سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر واپسی کا امکان ختم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت کے ایک اعلیٰ سطحی ذریعے نے کہا ہے کہ معطل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

united-states-navy united-states-navy
تازہ ترین12 منٹس ago

ممکنہ امریکی حملے، ایران کی مشرق وسطیٰ میں امریکی جنگی جہازوں کو ڈبونے کی دھمکی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو جوابی کارروائیوں میں مشرق...

US President US President
تازہ ترین17 منٹس ago

احمق کہہ رہے ہیں کہ چین و روس ایران کی مدد کر رہے ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انتہا پسند بائیں بازو کے احمق کہہ رہے ہیں...

Balochistan-Police Balochistan-Police
پاکستان22 منٹس ago

قلعہ عبداللہ میں دستی بم حملے اور فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد زخمی

قلعہ عبداللہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں 24 گھنٹوں کے دوران دستی بم حملے اور فائرنگ...

Petrol Price Cut and Diesel Price Hike Petrol Price Cut and Diesel Price Hike
پاکستان13 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری...

iran-usa iran-usa
تازہ ترین14 گھنٹے ago

امریکا پر مسلسل بھروسا کرنےکی بھاری قیمت چکانا پڑےگی، ایران کی خطےکے ممالک کو وارننگ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایک بیان میں ایرانی فوج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے خطے کے ممالک پر...

Mohsin-Naqvi Mohsin-Naqvi
پاکستان14 گھنٹے ago

اسلام آباد پولیس کی 10بکتربند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد...

Police-quetta Police-quetta
پاکستان14 گھنٹے ago

کوئٹہ، جوائنٹ روڈ پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، ایک اہلکار اور دو راہگیر زخمی

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ...

petroleum-products petroleum-products
پاکستان15 گھنٹے ago

جب قیمت بڑھتی ہے تو 5 روپے روزانہ بڑھاتے ہیں، کمی 75 پیسے کی کرتے ہیں، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سینیٹرمنظور حسین کاکڑ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس ہو ا...

Trending