Connect with us

تازہ ترین

پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں نصب امریکی ریڈار کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

US Radar System in Bahrain

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ بحرین میں نصب امریکی ارلی وارننگ ریڈار کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران کے صوبے ہرمزگان کے ساحلی شہر سیریک میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے جواب میں کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے بتایا ہے کہ یہ حملہ دشمن کے لیے ایک سنگین انتباہ ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں اپنی فضائی اشتعال انگیزی اور تیل کی اسمگلنگ بند کرے۔

آئی آر جی سی کے مطابق اگر ان خلاف ورزیوں اور جارحانہ کارروائیوں کا دوبارہ ارتکاب کیا گیا تو پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس ہر قسم کی حد بندیوں سے آزاد ہو کر کارروائی کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی آر جی سی کی ایرو اسپیس فورس نے ریڈار تنصیب کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال واشنگٹن یا منامہ کی جانب سے اس دعوے پر کوئی فوری ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے (ففتھ فلیٹ) کا مرکزی ہیڈکوارٹر قائم ہے۔

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں واقع نیول سپورٹ ایکٹیویٹی بیس پر قائم پانچویں بیڑے کا ہیڈکوارٹر مشرقِ وسطیٰ میں امریکی بحری کارروائیوں کا مرکزی کمانڈ سینٹر ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Mir Raza Mir Raza
پاکستان5 منٹس ago

میر رضا کیس، جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع

کراچی (صداۓ سچ نیوز) میررضا کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا دوسرا اجلاس آج...

Anmol Alias Pinky Anmol Alias Pinky
پاکستان11 منٹس ago

منشیات فروشی کیس، انمول عرف پنکی و دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کی صوبائی انسدادِ منشیات کی عدالت نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف...

Microsoft Microsoft
تازہ ترین26 منٹس ago

مائیکرو سافٹ سروسز میں عالمی تعطیل گھنٹوں بعد بھی برقرار، دنیا بھر میں صارفین کو مشکلات کا سامنا

مائیکروسافٹ سروسز میں عالمی تعطل متعدد گھنٹے گزرنے کے باوجود برقرار ہے جس سے دنیا بھر میں صارفین کو مشکلات...

US Radar System in Bahrain US Radar System in Bahrain
تازہ ترین31 منٹس ago

پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں نصب امریکی ریڈار کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ بحرین میں نصب امریکی ارلی...

vladimir-putin vladimir-putin
تازہ ترین43 منٹس ago

یوکرین میں غیر ملکی فوج کی تعیناتی، پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا

ماسکو(صداۓ سچ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے اپنے سخت مؤقف اور علاقائی مطالبات...

Rawalpindi Institute of Cardiology Rawalpindi Institute of Cardiology
پاکستان50 منٹس ago

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اوپن ہارٹ سرجری کے مریض طویل انتظار پر مجبور

راولپنڈی (صداے سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت مستحق مریضوں کو مفت علاج کی سہولت تک...

Road Accident in Rawalpindi Road Accident in Rawalpindi
پاکستان2 گھنٹے ago

راولپنڈی، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والی خاتون جاں بحق، ایک شدید زخمی

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی مری روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرنے والی دو خواتین کو ٹکر...

Occupied Kashmir Occupied Kashmir
تازہ ترین2 گھنٹے ago

مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں کے مذہبی تشخص پر حملے جاری

مقبوضہ کشمیر (صداۓ سچ نیوز) مذموم سیاسی مقاصد کےحصول کیلئے مودی سرکار اقلیتوں کے مذہبی حقوق پر مسلسل وار اور...

PTI Founder and Bushra Bibi PTI Founder and Bushra Bibi
پاکستان2 گھنٹے ago

190 ملین پاؤنڈ کیس، بانیٔ پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلیں 18 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور...

donald-trump donald-trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور دیگر خلیجی ممالک...

Trending