پاکستان
مالی استحکام کے حصول میں عوام کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے تحفظ کمزور نہیں ہونا چاہیے، وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک
انطالیہ (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ مالی استحکام ضروری ہے تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے عدم فعالیت کی قیمت کہیں زیادہ ہے، مالیاتی پائیداری کے حصول کے لیے ایسی پالیسیوں سے گریز کرنا ہوگا جو عوام کو موسمیاتی اثرات سے تحفظ فراہم کرنے کی کوششوں کو کمزور کریں۔
منگل کوانطالیہ میں پاکستان پویلین میں کفایت شعاری کے موضوع پر پارلیمانی مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں کفایت شعاری کی پالیسیوں کے نتیجے میں ٹیکسوں میں اضافہ ہوا اور موسمیاتی ترقی کے عمل کو نقصان پہنچا۔ مکالمے میں پاکستان، ایتھوپیا، یوگنڈا اور جاپان کے پارلیمانی رہنماؤں اور ماہرین نے شرکت کی۔
ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں مالیاتی اور ٹیکس پالیسیوں کو ہم آہنگ کرنا ضروری ہے تاکہ مالیاتی استحکام کے ساتھ عوام کے تحفظ اور موسمیاتی لچک کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ مکالمے میں موسمیاتی مالیاتی پالیسیوں کے حوالے سے پانچ کلیدی پارلیمانی سفارشات پیش کی گئیں جن میں مالی اور ٹیکس پالیسیوں کو موسمیاتی اثرات سے ہم آہنگ کرنے، بڑے مالیاتی فیصلوں سے قبل موسمیاتی اثرات کا جائزہ لازمی قرار دینے اور قابل تجدید توانائی کی پالیسی کو مستحکم اور قابل پیش گوئی بنانے کی سفارشات شامل ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ صاف توانائی میں سرمایہ کاری کرنے والے گھرانوں اور کاروباری اداروں کی حوصلہ شکنی کے بجائے ان کی معاونت کی جانی چاہیے جبکہ موسمیاتی موافقت کو محض اخراجات کے بجائے پیداواری سرمایہ کاری کے طور پر تسلیم کرنا ہوگا۔انہوں نےموسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے موسمیاتی لچکدار زراعت، پانی کے بہتر انتظام اور ابتدائی انتباہی نظام (ارلی وارننگ) پر سرمایہ کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے عالمی قرضوں کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹ فار کلائمیٹ سویپس متعارف کرائے جائیں تاکہ قرضوں کے بوجھ تلے دبے ممالک کو موسمیاتی اقدامات کے لیے وسائل فراہم کیے جا سکیں،آفات سے متاثرہ ممالک کو رعایتی مالی معاونت اور قرضوں کی ادائیگی میں نرمی بھی دی جانی چاہیے۔انہوں نے موسمیاتی فنانسنگ کے حوالے سے پارلیمانی نگرانی مضبوط بنانے اورموسمیاتی مالی امور پر سالانہ رپورٹنگ لازمی قرار دینے کی سفارش بھی کی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

