Connect with us

پاکستان

وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار سے فن لینڈ کے تجارتی وفد کی ملاقات

Haroon-Akhtar-Khan

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ کے انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے بین الاقوامی تجارت جارنو سریالا کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ منگل کو ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، صنعتی تعاون اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اشتراک کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ہارون اختر خان نے پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی جامع ریگولیٹری اصلاحات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کا مقصد غیر ضروری رکاوٹوں کا خاتمہ، سرخ فیتے کی پیچیدگیوں میں کمی اور کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کی تشکیل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں ماہی گیری جیسے چھوٹے کاروبار کے لیے بھی 27 مختلف لائسنس حاصل کرنا پڑتے تھے، جس سے کاروباری افراد کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ضروری لائسنسنگ کی شرائط ختم کرنے اور ضابطہ جاتی طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔مشیرِ وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن اور قیادت میں حکومت نے متعدد اہم پالیسی اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں نیشنل انڈسٹریل پالیسی، نیشنل ٹیرف پالیسی، نیو انرجی وہیکل پالیسی اور بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز کے فروغ کے اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کا مقصد پاکستان کے صنعتی منظرنامے کو تبدیل کرنا، مقامی مینوفیکچرنگ کو مضبوط بنانا اور ملک کو پائیدار معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں حاصل ہونے والا استحکام صنعتی توسیع اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان صنعتی تبدیلی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے اور ہماری توجہ ایک مسابقتی، ٹیکنالوجی پر مبنی اور برآمدات کے فروغ سے ہم آہنگ صنعتی بنیاد کی تشکیل پر مرکوز ہے۔الیکٹرک موبلٹی کی جانب عالمی منتقلی کا ذکر کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں اب محض مستقبل کی ٹیکنالوجی نہیں رہیں بلکہ موجودہ دور کی حقیقت بن چکی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اس عالمی تبدیلی میں پیچھے نہیں رہے گا اور وزیراعظم کے وژن کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ اور ضروری چارجنگ انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مشیرِ وزیراعظم نے الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی، بیٹری انرجی اسٹوریج اور جدید صنعتی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں فن لینڈ کے ساتھ تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے فن لینڈ کی کمپنیوں کو پاکستان کے الیکٹرک وہیکل ایکو سسٹم، بیٹری مینوفیکچرنگ اور جدید صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔پاکستان میں فن لینڈ کی موجودہ کاروباری اور سرمایہ کاری کی موجودگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے فن لینڈ کے سرمایہ کاری فنڈ، فن فنڈ،یعنی فن لینڈ فنڈ فار انڈسٹریل کوآپریشن، کی جانب سے اپریل 2022 میں ٹی پی ایل انشورنس لمیٹڈ میں 30 لاکھ امریکی ڈالر کی ایکویٹی سرمایہ کاری کو سراہا۔ اس سرمایہ کاری سے فصلوں اور لائیو اسٹاک انشورنس سمیت انشورنس خدمات کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں مدد ملی۔ ہارون اختر نے کہا کہ پاکستان میں فن لینڈ کے سرمایہ کاروں کے لیے انشورنس، فن ٹیک، قابلِ تجدید توانائی، کان کنی، ٹیلی کمیونیکیشن، صحت، تعلیم، آبی انتظام اور ماحولیاتی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے فن لینڈ کی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں مقامی شراکت داری، ٹیکنالوجی کی منتقلی، بعد از فروخت خدمات اور فنی مہارتوں کی ترقی کے اقدامات کو مزید وسعت دیں۔فن لینڈ کی کمپنیوں نوکیا، وارٹسلا، میٹسو اور ویسالا سمیت دیگر اداروں کی پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مشیرِ وزیراعظم نے ان کی موجودگی کا خیرمقدم کیا اور ان کمپنیوں کے ساتھ صنعتی اور تکنیکی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے بالخصوص معدنیات کی پروسیسنگ، جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی، صنعتی آلات اور پائیدار طریقوں سے معدنیات کے حصول کے شعبوں میں تعاون کے امکانات کو اجاگر کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے ریکوڈک منصوبے میں میٹسو اور وارٹسلا کی شمولیت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے معدنیات کی جانچ، پروسیسنگ کی استعداد میں بہتری، ماحولیاتی تحفظ، فنی مہارتوں کی ترقی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے فن لینڈ کی کمپنیوں، متعلقہ پاکستانی حکام، جامعات اور مقامی صنعت کے نمائندوں پر مشتمل خصوصی ورکنگ سیشن منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان فن لینڈ کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ٹیکنالوجی اور صنعتی تعاون کے شعبوں میں ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی، توانائی کے نظام اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں فن لینڈ کی مہارت پاکستان کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔مشیرِ وزیراعظم نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ اور کاروباری روابط، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے میں فن لینڈ پاکستان بزنس کونسل کے کردار کو بھی اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ چودھویں فن لینڈ پاکستان بزنس سمٹ، جو 16 نومبر کو اسلام آباد اور 17 نومبر کو کراچی میں منعقد ہو رہی ہے، دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان براہِ راست روابط کو مضبوط بنانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔فن لینڈ کے انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ جارنو سریالا نے پاکستان کے کاروباری اور صنعتی شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے امکانات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت کے فروغ، نجی شعبے کے درمیان شراکت داری اور دونوں ممالک کے اقتصادی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

human human
تازہ ترین2 گھنٹے ago

مصنوعی ذہانت کے دور میں لفظ ’انسان‘ کی اہمیت بڑھ گئی، سال 2026 کا لفظ ’ہیومن‘ قرار

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کیمبرج ڈکشنری نے اعلان میں بتایا کہ رواں سال دنیا بھر میں یہ بحث نمایاں رہی...

bitcoin bitcoin
تازہ ترین2 گھنٹے ago

عالمی کمپنیوں پر سائبر حملے، کروڑوں ڈالر کی کرپٹو کرنسی بھی چوری، 24 سالہ ہیکر کو قید

امریکا میں جعلی موبائل پیغامات کے ذریعے کمپنیوں کے نظام میں نقب لگانے اور 11.6 ملین ڈالر سے زائد مالیت...

firing firing
پاکستان2 گھنٹے ago

راولپنڈی میں فائرنگ سے بھائی جاں بحق، دو بہنیں شدید زخمی

راولپنڈی(صداۓ سچ نیوز) تھانہ پیرودھائی کی حدود میں فائرنگ کے افسوس ناک واقعے میں ایک بھائی جاں بحق اور دو...

PETROL PETROL
پاکستان3 گھنٹے ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

اسلام آباد(صداۓ سچ نیوز) آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے...

bilawal-bhutto-zardari bilawal-bhutto-zardari
پاکستان3 گھنٹے ago

ریفرنڈم غیرآئینی ہے، مرضی کا ماحول بنا کر زور زبردستی سے بات نہیں بنے گی، بلاول بھٹو زردارینجی ٹی وی ہم نیوز کو انٹرویو

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سسٹم کولیپس کرنےکا مسئلہ ہم نے شروع نہیں کیا، میرے...

Bari Imam House Bari Imam House
پاکستان4 گھنٹے ago

روحانیت کی آڑ میں 200 کنال اراضی کا تنازع؟ بری امام ہاؤس کی کہانی اب عدالت کے کٹہرے میں!

تحریر: تنویر حسین اسلام آباد، بری امام ہاؤس کے گرد گھومتا 200 کنال اراضی کا تنازع ایک مرتبہ پھر اہم...

Fathe3 Fathe3
پاکستان7 گھنٹے ago

پاکستان کا فتح-3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو جدید...

Bilawal Bhutto Bilawal Bhutto
پاکستان7 گھنٹے ago

بلاول کے بیان میں انتخابی معاملات سے متعلق بنیادی حقائق کو نظر اندازکیا گیا، ذرائع الیکشن کمیشن

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کے بیان پر ذرائع الیکشن کمیشن نے ردعمل میں کہا...

trump-xi-jing-ping trump-xi-jing-ping
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ٹرمپ چین پہنچ گئے، روسی و چینی صدور سے سہ فریقی ملاقات متوقع

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے شہر شین زن پہنچ گئے۔ چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق...

Malik Fordil’s Residence Malik Fordil’s Residence
پاکستان8 گھنٹے ago

کلر کہار، سیاسی و سماجی شخصیات کی ملک فور دل مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت

کلر کہار (رفیق انمول: نمائندہ صدائے سچ) ایم این اے سردار غلام عباس کے بھتیجے، معروف سیاسی و سماجی شخصیت...

Trending