پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر مخالفین سے کہوں گی محنت کر حسد نہ کر، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کہتی ہیں آج کی وزیر اعلیٰ کو آپ کی اور آپ کے بچوں کی فکر ہے، مریم نواز کہتی ہیں آسمان سے تارے توڑ کر عوام کو لاکر دوں گی، ایسی وزیر اعلیٰ کو سپر سی ایم کہنا پڑے گا۔ یہی کہوں گی کہ حسد نہ کر محنت کر یا کراس کر یا برداشت کر، یہ بسوں پر لکھا ہوتا ہے، ایسے ہی مریم نواز کے پراجیکٹس کو کراس کرو اگر کراس نہیں کرسکتے تو برداشت کرو ۔
مسلم لیگ ن یوتھ کے زیر اہتمام سوشل میڈٰیا کنونشن میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت پارٹی عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے مریم نواز شریف کا تاریخی استقبال کرنے اور اصلی سونے کا تاج پہنانے کا اعلان کردیا ۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سوشل میڈیا کا پودا آج تناور درخت بن گیا ہے، سوشل میڈیا کے سولجر بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ میں سیاسی کارکن کے طور پر اپنی لیڈر مریم نواز کا استقبال کرنے یہاں آئی ہوں، پنجاب کی عوام خوش قسمت ہے مریم نواز اس صوبہ کی حکمران ہیں۔
انہیں آپکی دوائی کی فکر ہے، آپ کے گھروں، اسکولوں، اسپتالوں، صفائی کی فکر ہے۔ مخالفین کی آج جو چیخیں سنائی دے رہی ہیں اس کی وجوہات یہ ہیں کہ مریم نواز کا مقابلہ نہیں کر سکتے، وہ باتیں کرتے ہیں، 8 ہزار بچوں کو اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ ملیں گے۔
مسلم لیگ ن سوشل میڈیا یوتھ کنونشن سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کنونشن کے لیے یوتھ کو فنڈنگ نہیں کی گئی آج نوجوانوں نے سرپرائز دیا ہے، جوش و جذبے نے مجبور کیا کہ جس پر میں نے سینئر وزیر کو آنے کی درخواست کی، 24 تاریخ دن ایک بجے راولپنڈی کی سڑکوں پر مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف شہباز شریف مریم اورنگزیب نے ترقیاتی منصوبے دیے، اللہ کا فضل ہے جلتے کیوں ہو، حسد نہ کرو محنت کرو، ریلوے کے اندر پنجاب حکومت کی سرمایہ کاری کی گئی، ستر سالہ تاریخ میں نہیں ہوئی، مریم نواز نے 15 سے 16 ارب کے منصوبے ریلوے کو دیے۔ تمام ریلوے کراسنگ پر پھاٹک قائم کیے ، ریلوے اسٹیشن کی رینویشن کی، چار سو بیڈ کا اسپتال جون 2027 تک راولپنڈی میں مکمل کریں گے۔
بارہ سے چودہ کڈنی لیور ٹرانسپلانٹ فری کیے گئے، پی کے ایل آئی راولپنڈی میں، نوجوان وزیر اعلیٰ پنجاب کے استقبال کے روٹ پر موجود ہونگے، مریم نواز کو اصلی سونے کا تاج پہنائیں گے، رسید بھی دیں گے۔ لاہور کا شہر دیگر شہروں کے مقابلے میں جرائم میں بہتر ہے۔ ستھرا پنجاب آج اپنا مقام حاصل کررہا ہے، ٹرانسپورٹ کا نظام آچکا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

