تازہ ترین
صحت مند غذا اور متوازن طرزِ زندگی دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ناگزیر ہیں، ڈاکٹر ناصر علی گردیزی
اسلام آباد ( صدائے سچ نیوز) ڈائریکٹر کارڈیک سنٹر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ڈاکٹر سید ناصر علی گردیزی نے کہا ہے کہ صحت مند اور طویل زندگی کے لیے متوازن غذا، جسمانی سرگرمی اور منظم طرزِ زندگی بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ غیر متوازن خوراک، فاسٹ فوڈ، چکنائی والی اشیاء اور غیر صحت مند عادات انسانی صحت، بالخصوص دل کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہیں۔
صدائے سچ ٹی وی کے پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار سید تبسم عباس شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر علی گردیزی نے کہا کہ صحت مند غذا میں پھل، سبزیاں اور وائٹ میٹ کو ترجیح دینی چاہیے، جبکہ ریڈ میٹ، زیادہ چکنائی والی غذائیں، بیکری مصنوعات، کریم والی اشیاء، انرجی ڈرنکس اور فاسٹ فوڈ کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں لوگوں کی خوراک زیادہ تر قدرتی اور تازہ زرعی اجناس پر مشتمل ہوتی تھی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ مصنوعی طریقوں سے تیار کردہ غذائی اشیاء، پراسیسڈ فوڈ اور پریزرویٹوز کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے، جو صحت کے مختلف مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
ڈاکٹر ناصر علی گردیزی کا کہنا تھا کہ جتنا سادہ، متوازن اور منظم طرزِ زندگی اختیار کیا جائے گا، اتنا ہی بیماریوں کے خطرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس مقصد کے لیے جسمانی وزن کو قابو میں رکھنا اور باڈی ماس انڈیکس (BMI)، بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول کی سطح معمول کے مطابق رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے سگریٹ نوشی سے مکمل اجتناب، بروقت کھانے، مناسب نیند اور روزانہ جسمانی سرگرمی کو صحت مند دل کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے میں پانچ دن روزانہ کم از کم 45 منٹ واک کو معمول بنانا چاہیے۔ اسی طرح روزانہ 6 ہزار سے 10 ہزار قدم چلنے سے جسمانی صحت، دل کی کارکردگی اور میٹابولزم بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ماہر امراض قلب نے زور دیا کہ دل کی بیماریوں سمیت متعدد امراض سے بچاؤ کے لیے صرف ادویات پر انحصار کرنے کے بجائے ابتدا ہی سے صحت مند غذائی عادات اور مثبت طرزِ زندگی اپنانا ہوگا۔ ان کے مطابق احتیاط، باقاعدہ جسمانی سرگرمی اور صحت کے بنیادی اشاریوں کی نگرانی کے ذریعے ایک بہتر، فعال اور صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

