پاکستان
کپتان ملک مزمل حسین کی دعوتِ ولیمہ، سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت ہزاروں معزز مہمانوں کی شرکت
کلرکہار (صداۓ سچ نیوز) کلرکہار کی معروف کاروباری شخصیت ملک محمد حسین (سادات آٹوز) کے صاحبزادے کپتان ملک مزمل حسین کی دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب ایک نجی شادی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں علاقے کی ممتاز سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری اور عوامی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں معزز مہمانوں کی بڑی تعداد کی شرکت نے خوشیوں کی اس محفل کو یادگار بنا دیا۔
دعوتِ ولیمہ میں پیر نثار قاسم جوجی، سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری ایاز امیر، فخرِ کلرکہار کرنل محمد صدیق سمیت ڈاکٹرز، انجینئرز، علمائے کرام، اساتذہ، تاجر برادری، پولیس و عسکری افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کرکے میزبان خاندان سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر استاد ملک محمد حسین، ڈاکٹر محمد سرور، ملک محمد محبوب اور دیگر عزیز و اقارب نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ شرکاء کی پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا، جہاں مختلف اقسام کے لذیذ کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔
تقریب میں شریک معزز شخصیات اور احباب نے کپتان ملک مزمل حسین کو ازدواجی زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے خوشیوں، کامیابیوں، باہمی محبت اور خوشگوار ازدواجی زندگی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب خوشگوار ماحول، روایتی مہمان نوازی اور باہمی محبت و خلوص کی خوبصورت یادیں سمیٹتے ہوئے اختتام پذیر ہوئی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

