Connect with us

پاکستان

اسلام آباد، مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ سیل کرنے کا حکم

MFR

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گھر کے مالک امان اللّٰہ کی گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی۔

سی ڈی اے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ امان اللّٰہ غیر ملکی شہری ہیں۔

سی ڈی اے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امان اللّٰہ کا پاکستان کا شناختی کارڈ منسوخ ہو چکا ہے، انہیں 26 نومبر کو سی ڈی اے میں طلبی کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔

سی ڈی اے کے حکم نامے کے مطابق امان اللّٰہ کے پیش نہ ہونے پر گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کی جا رہی ہے۔

سی ڈی اے کے 4 صفحات پر جاری ہونے والے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ سیکٹر جی سکس فور، اسٹریٹ نمبر 83، مکان نمبر 7 کی ملکیت کی تبدیلی فوری منسوخ کر دی گئی ہے، 1200 مربع گز کا گھر امان اللّٰہ کے نام منتقل کیا گیا تھا۔

سی ڈی اے کے مطابق سرکاری اداروں کی رپورٹس میں امان اللّٰہ کو غیر ملکی شہری قرار دیا گیا، اسپیشل برانچ کی 22 نومبر 2026ء کی رپورٹ کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کی گئیں، امان اللّٰہ کا شناختی کارڈ والدین کے شناختی کارڈز کی بنیاد پر جاری ہوا تھا، امان اللّٰہ کے والد محمد یونس کے نام پر 2 شناختی کارڈ موجود تھے۔

سی ڈی اے کے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ خاندانی ریکارڈ میں تضاد پر نادرا نے امان اللّٰہ کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا تھا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے 25 نومبر کو سی ڈی اے کو معاملے سے آگاہ کیا، سی ڈی اے نے 25 نومبر کو امان اللّٰہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے کے سامنے پیش ہو کر وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی۔

سی ڈی اے کے مطابق امان اللّٰہ ذاتی طور پر نوٹس وصول کرنے کے لیے دستیاب نہ ہوئے، شوکاز نوٹس مکان کے احاطے میں چسپاں کر کے کارروائی سے آگاہ کیا گیا، سی ڈی اے نے دستیاب سرکاری ریکارڈ اور نادرا کی تصدیقی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ غیر ملکی شہری پیشگی تحریری اجازت کے بغیر پاکستان میں زمین یا جائیداد حاصل نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

Iranian Navy Commander Shahram Irani Iranian Navy Commander Shahram Irani
تازہ ترین5 منٹس ago

ایرانی بحریہ کے کمانڈر کا امریکی ناکابندی ناکام بنانے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز بند رکھنے کا اعلان

تہران(صداۓ سچ نیوز)ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ امریکا کی بحری ناکابندی توڑ دی...

gaza gaza
تازہ ترین15 منٹس ago

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ(صداۓ سچ نیوز) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، تازہ کارروائیوں کے دوران مزید...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان25 منٹس ago

فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار نے خطے میں امن کیلئے انتھک کوششیں کیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(صداۓ سچ نیوز)نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں...

pakistan-space-mission-and-india pakistan-space-mission-and-india
پاکستان57 منٹس ago

پاکستان کی خلا میں تاریخی پیش رفت  سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے

پہلے پاکستانی خلاباز کے تاریخی خلائی سفر اور پاک چین خلائی تعاون نے بھارتی دفاعی حلقوں کو پریشانی میں مبتلا...

Earthquake inCalifornia Earthquake inCalifornia
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امریکا ،کیلیفورنیا میں 5.0 شدت کا زلزلہ، 40 سے زائد آفٹر شاکس ریکارڈ

کیلیفورنیا(صداۓ سچ نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا  کے شہر لاس اینجلس میں 5.0  شدت کے زلزلے کے بعد عوام میں  خوف وہراس...

National-Assembly National-Assembly
پاکستان2 گھنٹے ago

صدر کو قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کیلئے نئی سمری ارسال

اسلام آباد(صداۓ سچ نیوز)صدرِ مملکت کو قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کے لیے نئی سمری ارسال کر...

Flour Flour
پاکستان2 گھنٹے ago

کوئٹہ میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) کوئٹہ میں 20 کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا...

pak army pak army
پاکستان2 گھنٹے ago

پاک فوج کے سعودی عرب روانہ ہونے والے دستوں کے اعزاز میں الوداعی تقریب

پاک فوج کے سعودی عرب روانہ ہونے والے دستوں کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس...

Iranian Brigadier General Kiumars Heydari Iranian Brigadier General Kiumars Heydari
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران ہر اس مقام کو نشانہ بنائے گا جہاں سے جارحیت ہوگی، ایرانی فوجی جنرل کی دھمکی

تہران (صداۓ سچ نیوز)ایرانی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل کیمارس حیدری نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر...

shehbaz-sharif shehbaz-sharif
پاکستان2 گھنٹے ago

فلسطینی عوام دہائیوں سے بے دخلی اور تشدد بھگت رہے ہیں، وزیرِ اعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام دہائیوں سے بے دخلی اور تشدد کے...

Trending