پاکستان
اسلام آباد، مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ سیل کرنے کا حکم
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گھر کے مالک امان اللّٰہ کی گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی۔
سی ڈی اے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ امان اللّٰہ غیر ملکی شہری ہیں۔
سی ڈی اے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امان اللّٰہ کا پاکستان کا شناختی کارڈ منسوخ ہو چکا ہے، انہیں 26 نومبر کو سی ڈی اے میں طلبی کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔
سی ڈی اے کے حکم نامے کے مطابق امان اللّٰہ کے پیش نہ ہونے پر گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کی جا رہی ہے۔
سی ڈی اے کے 4 صفحات پر جاری ہونے والے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ سیکٹر جی سکس فور، اسٹریٹ نمبر 83، مکان نمبر 7 کی ملکیت کی تبدیلی فوری منسوخ کر دی گئی ہے، 1200 مربع گز کا گھر امان اللّٰہ کے نام منتقل کیا گیا تھا۔
سی ڈی اے کے مطابق سرکاری اداروں کی رپورٹس میں امان اللّٰہ کو غیر ملکی شہری قرار دیا گیا، اسپیشل برانچ کی 22 نومبر 2026ء کی رپورٹ کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کی گئیں، امان اللّٰہ کا شناختی کارڈ والدین کے شناختی کارڈز کی بنیاد پر جاری ہوا تھا، امان اللّٰہ کے والد محمد یونس کے نام پر 2 شناختی کارڈ موجود تھے۔
سی ڈی اے کے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ خاندانی ریکارڈ میں تضاد پر نادرا نے امان اللّٰہ کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا تھا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے 25 نومبر کو سی ڈی اے کو معاملے سے آگاہ کیا، سی ڈی اے نے 25 نومبر کو امان اللّٰہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے کے سامنے پیش ہو کر وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی۔
سی ڈی اے کے مطابق امان اللّٰہ ذاتی طور پر نوٹس وصول کرنے کے لیے دستیاب نہ ہوئے، شوکاز نوٹس مکان کے احاطے میں چسپاں کر کے کارروائی سے آگاہ کیا گیا، سی ڈی اے نے دستیاب سرکاری ریکارڈ اور نادرا کی تصدیقی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا۔
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ غیر ملکی شہری پیشگی تحریری اجازت کے بغیر پاکستان میں زمین یا جائیداد حاصل نہیں کر سکتا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان10 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

