پاکستان
اسلام آباد، سی ڈی اے نے بری امام ہاؤس عمارت کو قبضے کی جگہ پرقرار دے دیا
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایک متفرق درخواست کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا کہ بری امام ہاؤس نامی کوئی عمارت ہمارےسرکاری ریکارڈ پرموجود نہیں ہے اور نورپور شاہان کی زمین سی ڈی اے ماضی میں ایکوائری کرچکا اور اس جگہ کی ادائیگی بھی مالکان کو کرچکا ہے۔
اسلام آباد کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایک متفرق درخواست کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا کہ بری امام ہاؤس نامی کوئی عمارت ہمارےسرکاری ریکارڈ پرموجود نہیں ہے اور نورپور شاہان کی زمین سی ڈی اے ماضی میں ایکوائری کرچکا اور اس جگہ کی ادائیگی بھی مالکان کو کرچکا ہے۔
سی ڈی اے کے جواب میں کہا گیا ہے کہ حضرت بری امام دربار کی جگہ الگ نمبروں کے ساتھ سرکاری ریکارڈ میں درج ہے، بری امام ہاؤس نامی عمارت کاحضرت بری امام دربارکی جگہ سےکوئی تعلق نہیں، محض بری امام ہاؤس کانام دینے یا اسے مزارسے منسلک کرنےسے درخواست گزار کو اس زمین کا قانونی حق حاصل نہیں ہوتا۔
عدالت میں جمع جواب میں کہا گیا کہ محلِ وقوع اور محکمہ مال ریکارڈ کےمطابق بری امام ہاؤس اور بری امام دربار 2 الگ الگ جگہیں ہیں، ان دونوں کو ایک ہی جائیداد تصور نہیں کیاجاسکتاہے، درخواست گزار کے پاس اس (بری امام ہاؤس) جگہ پر قبضے یا استعمال کا کوئی قانونی اختیار نہیں۔
جواب میں کہا گیا کہ عدالت نے سی ڈی اے کا جواب لیے بغیر حکم امتناع جاری کیا، درخواست گزار کی قانونی حیثیت اور درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر سی ڈی اے کا اعتراض ہے، رواں ہفتے کیس جلد سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔
واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری امام ہاؤس کی جانب سے درخواست گزار کو حکم امتناع دے رکھا ہے اور سی ڈی اے نے حکم امتناع ختم کرانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

