Connect with us

تازہ ترین

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیر اہتمام اسکول لیڈرز کانفرنس، راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی خصوصی شرکت

Oxford university press conference

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیرِ اہتمام اسلام آباد کے موون پک ہوٹل میں اسکول لیڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف ماہرِ تعلیم، ٹیکنالوجی انٹرپرینیور اور سابق صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس کا مرکزی موضوع "کل کی تشکیل: تبدیلی کا ادراک اور مثبت اثرات کا فروغ” تھا، جس پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے کا مقصد صرف روایتی تعلیم فراہم کرنا نہیں، بلکہ ان میں بدلتے حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت، خود اعتمادی اور تخلیقی سوچ پیدا کرنا بھی ہے، تاکہ وہ اپنے مستقبل کی تشکیل میں فعال کردار ادا کرسکیں۔

راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے تعلیمی اداروں کی گورننس میں بہتری، جدید تدریسی طریقوں کے فروغ اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو تعلیمی نظام کا حصہ بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اپنے تجربات کی روشنی میں مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔

کانفرنس میں شریک ماہرینِ تعلیم، اسکول سربراہان اور منتظمین نے راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کے خیالات اور مستقبل کے تعلیمی نظام سے متعلق وژن کو سراہا۔ شرکاء نے ان کی گفتگو کو موجودہ تعلیمی چیلنجز کے تناظر میں اہم قرار دیتے ہوئے تعلیمی قیادت کے لیے مفید تجاویز پر مشتمل قرار دیا۔

کانفرنس میں تعلیم کے شعبے میں جدت، مؤثر تعلیمی قیادت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ نظامِ تعلیم کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

dr amjad dr amjad
پاکستان13 منٹس ago

اسلام آباد پیپلز اسمبلی میں شہریوں کے مسائل اور متاثرین کے حقوق کا معاملہ اٹھایا جائے گا، ڈاکٹر محمد امجد

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سابق وفاقی وزیر اور اسلام آباد گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ...

tanveer tanveer
پاکستان23 منٹس ago

تنویر ایسوسی ایٹس کا فیصل ہلز میں نئے منصوبے TGC CREST متعارف کرانے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) تنویر ایسوسی ایٹس نے فیصل ہلز کے اے بلاک میں جدید رہائشی اور کمرشل منصوبے...

Oxford university press conference Oxford university press conference
تازہ ترین31 منٹس ago

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیر اہتمام اسکول لیڈرز کانفرنس، راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی خصوصی شرکت

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیرِ اہتمام اسلام آباد کے موون پک ہوٹل میں اسکول لیڈرز...

opec opec
تازہ ترین40 منٹس ago

ایران جنگ اور تیل کی پیداواری صلاحیت، اوپیک کی میٹنگ کا بڑا فیصلہ آگیا

ریاض (صداۓ سچ نیوز)سعودی عرب، روس اور اوپیک پلس کے دیگر 19 ارکان نے اتوار کو تیل کی پیداوار سے متعلق...

Bilawal Bhutto Bilawal Bhutto
پاکستان56 منٹس ago

دہشت گردی ہماری ریڈ لائن، آخری شرپسند کے خاتمے تک لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے...

US-Bangla Airlines US-Bangla Airlines
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

پرواز میں فنی خرابی، بنگلادیشی عمرہ زائرین کو طیارے کے ہنگامی راستوں سے نکالا گیا

ڈھاکہ (صداۓ سچ نیوز) بنگلا دیش کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جدہ روانگی کے دوران یو ایس بنگلا ائیر...

saudi-led-coaliation-army-attack saudi-led-coaliation-army-attack
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

یمن جنگ کل ختم ہو سکتی ہے اگر حوثی مذاکرات کی میز پر آ جائیں، ترجمان سعودی اتحاد

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ یمن...

MURDER MURDER
تازہ ترین2 گھنٹے ago

گوجرانوالہ، پیسے لوٹنے سے منع کرنے پر نوجوانوں نے شادی ہال کے ویٹر کو تشدد کرکے قتل کردیا

گوجرانوالہ (صداۓ سچ نیوز) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیسے لوٹنے سے منع کرنے پر نوجوانوں نے شادی ہال میں ویٹر...

hafiz-naeem hafiz-naeem
پاکستان2 گھنٹے ago

فلسطین کا دو ریاستی حل کسی صورت قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا  کہنا ہے کہ فلسطین کا دو ریاستی حل کسی صورت قبول...

MFR MFR
پاکستان3 گھنٹے ago

مولانا فضل الرحمان کی طبعیت خراب، اسپتال منتقل

ملتان(صداۓ سچ نیوز)اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طبعیت خراب ہونے پر...

Trending