پاکستان
دہشت گردی ہماری ریڈ لائن، آخری شرپسند کے خاتمے تک لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قومی اتفاق رائے کےلیے کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی پی پی چیئرمین سے ملاقات کی اور امن و امان پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی ہماری ریڈ لائن ہے، آخری شرپسند کے خاتمے تک لڑائی جاری رہے گی۔
دوسری طرف پی پی پی چیئرمین نے نیشنل پارٹی کے سربراہ عبدالمالک بوچ سے ملاقات کی اور ریفرنڈم اور صوبوں کے معاملات پر مشاورت کی۔
اس موقع پر بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور دونوں جماعتوں نے پارلیمان اور پارلیمان سے باہر مشاورت اور رابطہ کاری پر اتفاق کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
ترجمان کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی، دونوں جماعتوں میں مشاورت، ہم آہنگی اور باہمی رابطہ کاری پر اتفاق کیا گیا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان10 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

