Connect with us

تازہ ترین

ایران کے نئے وزیردفاع امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید

irani defense minister

تہران (صداۓ سچ نیوز) العربیہ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے نئے وزیردفاع مجید ابن الرضا امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق مجید ابن الرضا کو صرف دو دن قبل ہی ایران کا نیا وزیردفاع مقرر کیا گیا تھا، تاہم حملے میں وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ دعویٰ اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے سوشل میڈیا پر رپورٹ کیا، چند بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹس نے بھی سوشل میڈیا پراس دعوے کو پھیلایا۔

جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے نئے وزیردفاع بھی اپنی تعیناتی کے محض 24 گھنٹوں بعد اسرائیل کے ایک حملے میں مارے گئے تاہم اس حوالے سے نہ تو اسرائیل اور نہ ہی ایران نے تصدیق یا تردید کی ہے۔ تاحال کسی مستند خبر رساں ادارے نے بھی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

خیال رہے کہ ایران کے صدر نے پیر کے روز مجید ابن الرضا جو اسلامی انقلابی گارڈ کور کے ایک جنرل ہیں کو قائم مقام وزیر دفاع مقرر کیا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر تبریز، تہران اور ارمیہ میں دھماکے اور شہر بوشہر کے ایئر پورٹ پر حملے میں ایئرکیریئر اورریاستی اسمبلی آف ایکسپرٹس کی عمارت مکمل تباہ ہو گئی۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ریاستی اسمبلی آف ایکسپرٹس کے قریب واقع عمارت کو نشانہ بنایا، یہ ادارہ ایران کے اگلے سپریم لیڈر کاانتخاب کرے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Trump Trump
تازہ ترین10 منٹس ago

ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو...

sparco sparco
پاکستان19 منٹس ago

پاکستان کی پہلی چاند گاڑی’’جناح ون‘‘ 2028 میں چاند پر اترے گی،چیئرمین سپارکو

چیئرمین سپارکو یوسف خان نے کہا ہے پاکستان اب یورپی اور چینی سیٹلائٹ کے بجائے اپنی سیٹلائٹ پر انحصار کررہا...

Police-India Police-India
تازہ ترین25 منٹس ago

جنس تبدیلی کی مخالفت، بیٹے نے چیٹ جی پی ٹی سے معلومات لے کر ماں کو قتل کردیا

لکھنؤ (صداۓ سچ نیوز) بھارت کی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں خاندانی تنازع اور جنس کی تبدیلی کی...

mental-health mental-health
پاکستان30 منٹس ago

پاکستان میں تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت ہے، وزیر مملکت مختار برتھ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرمملکت صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ کی اختتامی تقریب سے...

oath cermony oath cermony
پاکستان50 منٹس ago

اسلام آباد ماڈل کالج ایف سکس ٹو میں سٹوڈنٹس کونسل کی تقریب حلف برداری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سکس ٹو میں سٹوڈنٹس کونسل 2026-27 کی تقریب...

Ishaq Dar Ishaq Dar
پاکستان1 گھنٹہ ago

آئندہ ہفتے مکہ معاہدے کے تحت ہنگامی اجلاس میں سعودی عرب کی صورتحال زیر غور آئے گی، اسحاق ڈار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے مکہ...

sherry-rehman sherry-rehman
پاکستان6 گھنٹے ago

یہ طویل مذاکرات نہیں ہیں ، پی ٹی آئی کو غیر مشروط طور پر لانگ مارچ ختم  کرنا ہوگا ، شیری رحمان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ...

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان6 گھنٹے ago

حکومت، اپوزیشن مذاکرات: پی ٹی آئی کا لانگ مارچ بھی جاری رکھنے کا اعلان

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات حکومت کی خواہش پر شروع ہوئے ہیں، لانگ...

UK-&-PAK UK-&-PAK
پاکستان6 گھنٹے ago

پاکستان اور برطانیہ کا معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور برطانیہ نے معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق...

inflation rate inflation rate
پاکستان6 گھنٹے ago

ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنےکی شرح 11.53 فیصد پرپہنچ گئی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ...

Trending