Connect with us

تازہ ترین

مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی اور بری حالت میں ہیں، ٹرمپ، جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا، ایرانی صدر

donald-trump-and-irani-president

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے لگتا ہے مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی اور بری حالت میں ہیں، ایرانی اسپیکر کے بارے میں ایک ہفتے بعد بتاؤں گا،تب تک ہم بہت کچھ جان لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدرٹرمپ کا کہناتھا کہ ایران میں رجیم چینج ہوگیا ہم نئے گروپ سے بات کررہے ہیں،اسرائیلی ریفائنری پر ایرانی حملے کا جواب  آپ تھوڑی دیر میں دیکھ لیں گے،جلد یہ جان لیں گے  ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر تعاون کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔

امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثوں کے ذریعے  بات چیت ہوئی،نہیں معلوم ایران میں اس وقت کون حکمرانی کررہا ہے،آبنائے ہرمز پر ایران کی حاکمیت کو تسلیم کرنا قابل قبول ہے،ایران نیوکلیئر ہتھیار حاصل کر کے دنیا کو دھمکانا اور بلیک میل کرنا چاہتا ہے،ایران کو نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو دہشت گردی کی حمایت اور پڑوسیوں کو دھمکانا بند کرنا ہوگا،عسکری کارروائیاں ختم ہونے کے بعد آبنائے ہرمز سے متعلق اقدام کرینگے،آبنائے ہرمز کی بندش سے اتحادیوں پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ ہیں،نیٹو کا رویہ تشویشناک اور مایوس کن ہے،افسوس ہے کہ اسپین نے ہمیں اپنے اڈے استعمال کرنے سے منع کیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ  جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا،جنگ تمام حالات کو مدنظر رکھ کر کی جائے گی،ایرانی عوام کی عزت اور مفادات کا ہرقیمت پر تحفظ کریں گے،آج ایران دنیا کے سامنے  روشن موتی کی طرح چمک رہا ہے،ملکی حفاظت اور سلامتی  کیلئے مسلح افواج کا کردار تاریخی ہے۔

عرب میڈیا

ایران نے 30روز میں خلیجی ممالک پر 5ہزار200حملے کئے،سعودی عرب نے 57میزائلوں اور 1006ڈرونز کو روکا،کویت پر ایران کی جانب سے 309بیلسٹک میزائل داغے گئے،کویتی فوج نے 616ڈرون حملوں کو ناکام بنایا،قطر پر ایران نے 206میزائل اور90ڈرونز داغے،بحرین نے 174میزائل اور 391ڈرون مار گرائے،یواے ای نے 413میزائل اور 1914ڈرونز کو روکا،ایران نے سلطنت عمان پر19ڈرون حملے کئے۔ 

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

lahore-police lahore-police
پاکستان16 گھنٹے ago

کہوٹہ سے راولپنڈی آتے ہوئے قیدی وین سے14 قیدی فرار

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) کہوٹہ سے راولپنڈی منتقل کیے جانے والے قیدیوں کی وین سے 14 قیدی فرار ہوگئے، واقعے...

supreme-court supreme-court
پاکستان17 گھنٹے ago

شادی میں دلہن کو ملنے والے سونے کے زیورات اس کی مکمل ذاتی ملکیت ہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کور ٹ نے خواتین کے حق میں اہم فیصلہ جاری کر دیاہے، سپریم کورٹ...

Sohail Afridi Sohail Afridi
پاکستان17 گھنٹے ago

سہیل آفریدی کو 9 جولائی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 9 جولائی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم...

Trump Trump
تازہ ترین17 گھنٹے ago

ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے، جو کل دوحہ میں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے۔...

pakistan-and-italy pakistan-and-italy
پاکستان17 گھنٹے ago

پاکستان اور اٹلی کے درمیان 6.3 ارب روپے کے رعایتی قرض کا معاہدہ

پاکستان اور اٹلی کے درمیان 6.3 ارب روپے کے رعایتی قرض کا معاہدہ طے پا گیا،وزارت اقتصادی امورکےسیکرٹری محمد حمیر...

heatwave heatwave
تازہ ترین18 گھنٹے ago

فرانس ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ، درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے تجاوز

پیرس (صداۓ سچ نیوز) فرانس اس وقت شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، جہاں کئی علاقوں میں درجہ حرارت...

crude-oil-prices crude-oil-prices
پاکستان23 گھنٹے ago

سانگھڑ میں بوبی آئل فیلڈ سے قبل از وقت خام تیل کی پیداوار شروع

سانگھڑ (صداۓ سچ نیوز) ضلع سانگھڑ میں واقع بوبی ڈیپ ون کنویں سے قبل از وقت خام تیل کی پیداوار...

rain rain
پاکستان23 گھنٹے ago

ملک بھر میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمۂ موسمیات نے ملک میں جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمۂ موسمیات...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین23 گھنٹے ago

قطر میں منجمد 12ارب ڈالرز کے اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالرز جاری کیے جائیں گے، ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں منجمد ایرانی اثاثوں میں سے...

american embassadar american embassadar
تازہ ترین23 گھنٹے ago

قطر و پاکستان کی ثالثی سے واشنگٹن و تہران دوبارہ مذاکرات پر آمادہ ہوئے، رچرڈ شمیئرر

مسقط (صداۓ سچ نیوز) عمان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ شمیئرر کا کہنا ہے کہ قطر اور پاکستان کی...

Trending