Connect with us

پاکستان

رانا ثناءاللہ نے افغانستان سے دہشتگردی کو آپریشن سندور کا فیز ٹو قرار دے دیا

rana-sanaullah

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کو آپریشن  سندور کا فیز ٹو قرار دے دیا ۔

حکومتی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہ  افغانستان میں موجود  دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ تک انہیں نشانہ بنایا جائے گا ۔ رانا ثناءاللہ نے پی ٹی آئی کو اپنی سیاست دہشتگردوں سے الگ رکھنے کا مشورہ بھی دے دیا ۔

سینیٹ میں مولانا عطا الرحمان اور اعظم سواتی کے نکتہ اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سات آٹھ ہزار گمراہ لوگ افغانستان کی سرزمین سے دہشتگردی کی تربیت لے رہے ہیں ۔ اس کی فنڈنگ اور تربیت فراہمی میں بھارت اور اسرائیل شامل ہیں ۔ یہ  آپریشن سندور کا فیز ٹو ہے ۔

رانا ثناءاللہ نے ایوان کو بتایا کہ  دہشتگردی کے واقعات کو روکنے کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت نے دو ٹوک اور اٹل فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعظم نے افغانستان پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان اور دہشتگردوں سے کسی ایک کا انتخاب کر لے۔  ہم افغانستان کے عوام سے پیار کرتے ہیں لیکن اگر افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہوگی تو اس جگہ کو ہدف بنایا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور اسرائیل کے ممکنہ حملوں کے خطرے پیش نظر تہران میں پاسداران انقلاب کی بڑی جنگی مشق

 رانا ثناءاللہ نے کہا کہ دہشتگردوں کا الیکشن ، کسی کی رہائی اور ملاقات سمیت کوئی مطالبہ نہیں ۔ دہشتگرد، پاکستان کے دشمن اور مودی کے یار ہیں ۔  رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ حکومت سے آپ کا سیاسی اختلاف اور مینڈیٹ پر اعتراض ہے ۔ اختلاف کریں لیکن ملک میں ہونے والی دہشتگردی کو سیاست  سے نہ جوڑیں ۔۔۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مولاناعطاءالرحمٰن نےدہشتگردی کےجن خدشات کا اظہارکیا اس کی تائید کرتا ہوں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

naheed khandand safdar abbasi naheed khandand safdar abbasi
پاکستان15 منٹس ago

​پی پی پی ورکرز کا قائدِ اعظم کے پاکستان، ۱۹۷۳ء کے آئین اور جمہوریت سے وابستگی کا اعادہ

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (پی پی پی ڈبلیو) کے صدر ڈاکٹر صفدر علی...

Iran Pakistan Iran Pakistan
تازہ ترین42 منٹس ago

ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) تہران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران  ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل...

Southern Lebanon Southern Lebanon
تازہ ترین49 منٹس ago

اسرائیل جان بوجھ کر جنوبی لبنان کے جنگلات میں آگ لگا رہا ہے، لبنانی فائر فائٹرز

لبنانی فائر فائٹرز نے کہا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر جنوبی لبنان کے جنگلات میں آگ لگا رہا ہے۔ ...

IG-SINDH IG-SINDH
پاکستان54 منٹس ago

میر رضا کیس میں غلطیاں ہوئیں،آئی جی سندھ کا بڑا اعتراف

آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ میررضا کیس میں غلطیاں ہوئیں اب ہم نے ازالہ کردیا ہے،نئی...

Trump Trump
تازہ ترین60 منٹس ago

ہم نے پاسداران انقلاب کو ختم کردیا ہے اور وہ فرار ہو رہے ہیں، امریکی صدر کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر...

rain-karachi rain-karachi
پاکستان1 گھنٹہ ago

بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟

پی ڈی ایم اے  نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔ اعلامیے کے...

Mir-Raza-New Mir-Raza-New
پاکستان1 گھنٹہ ago

میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) مقتول میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے جناح اسپتال کے میڈیکو لیگل افسر ڈاکٹر...

Mohsin Naqvi and Iranian President Mohsin Naqvi and Iranian President
پاکستان10 گھنٹے ago

محسن نقوی اور ایرانی صدر کی ملاقات، بات چیت کی تفصیلات سامنے آگئیں

تہران (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی اندرونی...

Red Sea Red Sea
پاکستان10 گھنٹے ago

بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانی جاں بحق، وزیر خارجہ کی شدید مذمت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں...

trump-iran-deal trump-iran-deal
تازہ ترین11 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے،ہم بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر صورتِ حال ’اچھی سمت...

Trending