پاکستان
کراچی سے گرفتار منشیات فروش پنکی کے کیس میں مزید انکشافات
کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی سے گرفتار ہونے والی مبینہ کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی سے متعلق تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ کراچی کے ساتھ ساتھ راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں بھی منشیات سپلائی کرتی رہی۔
تحقیقاتی اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی سے پنجاب اور وفاقی دارالحکومت تک منشیات کی ترسیل ایک منظم نیٹ ورک کے ذریعے کی جاتی تھی، جس میں مختلف شہروں کے ڈیلرز اور سپلائرز شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مکمل نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آئس اور دیگر منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمان سے بھی تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے 1 ارب بیرون ملک منتقل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
پنجاب پولیس نے ملزمہ کا کرمنل ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے، ریکارڈ سی سی ڈی اور منشیات ونگ سے چیک کرایا جارہا ہے، کاونٹر نارکوٹکس فورس نے بھی گرینڈ آپریشن شروع کررکھا ہے، 10 دنوں کے دوران 73 ڈیلرز گرفتار کیے جاچکے، ان سے بھی ملزمہ کے بارے میں بھی تفتیش کی جارہی ہے، انمول کے بارے میں دیگر اضلاع سے بھی ریکارڈ طلب کرلیا ہے، ٹھوس شواہد ملتے ہی کراچی پولیس کو آگاہ کیا جائے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

