پاکستان
اگر 2018 کی حکومت قانونی تھی تو موجودہ حکومت بھی قانونی ہے،بات نکلی تو دور تک جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا اورکہا کہ آج احتجاج کا دن نہیں تھا،لیکن پاکستان تحریک انصاف کے ارکان ایوان سے چلے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنےخطاب میں کہا اپوزیشن لیڈرکی غیرقانونی حکومت کی ذہنی اختراع پر افسوس ہے،2018 کے الیکشن کی تحقیقات کرالیں کیا جادو گری نہیں ہوئی؟ کیا 2028 کے الیکشن میں ڈبے نہیں بھرے گئے؟دھمکیاں نہیں دی گئیں؟ اگر 2018 والی حکومت قانونی تھی تو یہ بھی قانونی حکومت ہے،بات نکلےگی تو بہت دور تک جائے گی۔
شہبازشریف نےمزیدکہاکہ پاکستان کی یکجہتی اورصوبوں میں ہم آہنگی پر شکر اداکریں،صوبوں پروسائل خرچ ہو رہےہیں سب نےخوشی سےفیصلہ کیا،پنجاب دیگرصوبوں پرگیارہ ارب روپے خرچ کر رہا ہے،پاکستان کی ترقی چاروں صوبوں کی ترقی سے ہی ہے۔
وزیراعظم نےکہا اختلافی باتیں چھوڑ کر ایرانی صدر کے دورے کی تیاری کرنی چاہیے،برگن اسٹاک میں سارا دن اور رات گفتگو چلتی رہی،مشترکہ اعلامیہ وہیں تیارہوا،امریکا ایران مذاکرات اگلے 60دن میں مکمل ہوں گے،عالمی میڈیا میں پاکستان کی تصویر آویزاں تھی،یہ عزت اربوں روپےخرچ کرکےبھی حاصل نہیں کر سکتے تھے ۔
-
پاکستان3 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو8 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان3 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

