پاکستان
کراچی، جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے دوست کو آئی فون کا لالچ دیکر باپ کو قتل کروادیا، ملزمان گرفتار
کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے اپنے دوست کو 15 ہزار روپے اور آئی فون کا لالچ دے کر باپ کو قتل کروا دیا۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملیر ابراہیم حیدری میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے کی جانب سے اپنے ہی باپ کو قتل کروانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ معلومات کی مدد سے اندھے قتل کی اس واردات کو چند ہی دنوں میں حل کرتے ہوئے مقتول کے بیٹے اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا۔
یہ واقعہ تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود لیبر کالونی میں 23 جون کو پیش آیا تھا، جہاں 52 سالہ شہری محمد اقبال کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔
پولیس تحقیقات میں گرفتار ملزم اعجاز نے اپنے باپ کے قتل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ والد سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، باپ کو راستے سے ہٹانے کے لیے اپنے دوست شیراز کو 15 ہزار روپے اور آئی فون کی پیشکش کی، جس نے اس کے والد کو گولیاں مار کر قتل کیا۔
ملزمان نے قتل کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان4 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

