پاکستان
مریم نواز کی عید سادگی سے منانے کی اپیل
لاہور (صدائے سچ نیوز ) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطے کے حالات کے پیشِ نظر عید سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے یہ عید دنیا کے ہر شہر میں امن کا پیغام لائے۔
عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ دعا ہے آج ہر مسلمان کو حقیقی اور پائیدار خوشی نصیب ہو۔
مریم نواز نے امتِ مسلمہ اور اہلِ پاکستان کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ غریب اور بے سہارا لوگوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے، نادار خاندان کا خیال اور احساس آپ کی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں عید کی وجہ سے آپریشن معطل ہوا ہے، طلال چودھری
مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب میں 40 لاکھ خاندانوں اور 2 کروڑ افراد کو ان کی دہلیز پر امدادی رقوم پہنچائی گئیں، ’مریم کو بتائیں‘ پروگرام کے ذریعے ضرورت مند لوگوں کو 10،10ہزار روپے دیے گئے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ وطن کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کو نہیں بھلایا جائے گا۔
-
پاکستان6 دن agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان1 ہفتہ agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع

