Connect with us

پاکستان

پاکستان خود کو ایران کیخلاف جنگ کے خاتمے کیلئے مرکزی ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے، برطانوی اخبار

meeting between us and pakistan

لندن (صدائے سچ نیوز) برطانوی  اخبار  فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہےکہ فیلڈ مارشل آرمی چیف عاصم منیر نے اتوار کو امریکی صدر ٹرمپ  سے بات چیت کی ہے۔

برطانوی اخبار نے لکھا ہےکہ پاکستان خود کو ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے ایک مرکزی ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے اور سینئر پاکستانی حکام ایرانی عہدے داروں اور وٹکوف اور جیراڈ کشنر کے درمیان بیک چینلز رابطے کروا رہے ہیں۔

برطانوی اخبار  کے مطابق جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان اپنی عسکری قیادت کے  ایران کے ساتھ تعلقات اور ٹرمپ کے ساتھ خوشگوار  روابط کو استعمال کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آنے والے دنوں میں اعلیٰ امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان  ممکنہ مذاکرات  اسلام آباد میں کرانے کی پیشکش کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اتوار کو  فیلڈ مارشل آرمی چیف عاصم منیر نےامریکی صدر ٹرمپ سے بات چیت کی جب کہ  وزیر اعظم شہباز شریف نے آج پیر کے روز ایرانی صدر سے گفتگو کی۔

اخبار کے مطابق  شہباز شریف اور ایرانی صدر  کے درمیان یہ بات چیت تقریباً اسی وقت ہوئی جب ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  پر یہ اعلان کیا کہ وہ ایران کے بجلی گھروں کو تباہ کرنے کی دھمکی کو مؤخر کر رہے ہیں کیونکہ تہران کے ساتھ بہت مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت ہورہی ہے۔

دوسری جانب  ایران نے ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد توانائی کی قیمتوں کو کم کرنا اور اپنے فوجی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے وقت حاصل کرنا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات کا مقصد توانائی کی قیمتوں کو کم کرنا اور اپنے فوجی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے وقت حاصل کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ خطے کے کچھ ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، علاقائی ممالک کی جانب سے کچھ تجاویز سامنے آئی ہیں تاہم ان تمام تجاویز اور درخواستوں کا رخ واشنگٹن کی طرف موڑنا چاہیے، ہمارا جواب واضح ہےکہ ہم وہ فریق نہیں جس نے یہ جنگ شروع کی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

meeting between us and pakistan meeting between us and pakistan
پاکستان4 گھنٹے ago

پاکستان خود کو ایران کیخلاف جنگ کے خاتمے کیلئے مرکزی ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے، برطانوی اخبار

لندن (صدائے سچ نیوز) برطانوی  اخبار  فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہےکہ فیلڈ مارشل آرمی چیف عاصم منیر نے اتوار...

barak ravid barak ravid
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اس ہفتےکے آخر میں اسلام آباد میں ہوسکتے ہیں، اسرائیلی میڈیاکا دعویٰ

تل ابیب (صدائے سچ نیوز) اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ  اس ہفتے کے آخر میں امریکا اور  ایران کے...

donald trump and abbas iraqchi donald trump and abbas iraqchi
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکا سےکسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی، ایران نے ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا

تہران (صدائےسچ نیوز) ایران  نے ٹرمپ کی جانب  سے  مذاکرات کے  بیان کو  مسترد کرتے  ہوئے کہا ہے کہ  اس...

Donald Trump Donald Trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران سے مثبت اور نتیجہ خیز بات ہوئی ہے، ڈونلڈٹرمپ

واشنگٹن (صدائے سچ نیوز) سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے بتاتے...

shehbaz sharif shehbaz sharif
پاکستان14 گھنٹے ago

وزیراعظم نے سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین پیٹرول کے استعمال پر پابندی لگا دی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین پیٹرول کے استعمال پر پابندی...

Gas need Gas need
تازہ ترین14 گھنٹے ago

بھارت میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار بند ہونے لگے، برطانوی اخبار

نئی دہلی (صدائے سچ نیوز) بھارت میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے۔ برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کی...

Airlines Airlines
تازہ ترین14 گھنٹے ago

ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی20 بڑی ائیر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان

لندن (صدائے سچ نیوز) ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی20 بڑی ائیر لائنز کو 53 ...

Steve Reed Steve Reed
تازہ ترین14 گھنٹے ago

برطانیہ نے ایران کا لندن کو میزائل سے نشانہ بنانے کا اسرائیلی دعویٰ مسترد کردیا

لندن (صدائے سچ نیوز) برطانیہ نے  ایران کا لندن پر میزائل حملے سے نشانہ بنانے کا اسرائیلی دعویٰ مسترد کردیا۔...

petroleum rates petroleum rates
تازہ ترین14 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے...

Senator Check Schumer Senator Check Schumer
تازہ ترین15 گھنٹے ago

چک شومر کا ایران کیخلاف جنگ فوری روکنے کا مطالبہ

واشنگٹن (صدائے سچ نیوز) امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے ایران کے خلاف جنگ فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔ عرب...

Trending