Connect with us

تازہ ترین

ایران سے مثبت اور نتیجہ خیز بات ہوئی ہے، ڈونلڈٹرمپ

Donald Trump

واشنگٹن (صدائے سچ نیوز) سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہےکہ امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ 2 دنوں کے دوران نہایت مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے، جس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا مکمل اور حتمی حل تلاش کرنا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان گہرے، تفصیلی اور تعمیری مذاکرات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہےکہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کو 5 دن کے لیے مؤخر کر دیا جائے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جاری ملاقاتوں اور بات چیت کی کامیابی سے مشروط ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا سےکسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی، ایران نے ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی حکام سے یہ مذاکرات پورے ہفتے جاری رہیں گے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز 48 گھنٹوں میں کھولنے کی دھمکی دی تھی۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمزنہ کھولی تو پاورپلانٹس پر حملے کریں گے۔ ٹرمپ کی ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کی48گھنٹے کی ڈیڈ لائن آج ختم ہو رہی تھی۔

ایران نے جواب میں کہا تھا کہ حملے کا جواب خلیجی ملکوں کے پاور پلانٹس اور پانی صاف کرنے کے پلانٹس پر حملوں سے دیں گے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ ٹرمپ کا یہ اعلان آپریشن ایپک فیوری کے خاتمے سے متعلق بات چیت کی پہلی باقاعدہ تصدیق ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Petrol
پاکستان11 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل...

Govt of Pakistan & Asian Development Bank Govt of Pakistan & Asian Development Bank
پاکستان11 گھنٹے ago

حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے ایشیائی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے، اس...

IIUI Lecture on Public Policy IIUI Lecture on Public Policy
پاکستان11 گھنٹے ago

مؤثر عالمی کردار کے لیے پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تفہیم ناگزیر ہے، احمر بلال صوفی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی آئینی شناخت، بین الاقوامی قانون سے وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی...

Gold Prices Update Gold Prices Update
پاکستان12 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزید کمی آگئی۔ آل...

Containers Containers
پاکستان12 گھنٹے ago

کنٹینرز کی واپسی کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان2 دن ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین2 دن ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان2 دن ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان2 دن ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان3 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

Trending