پاکستان
ملک بھر میں خشک سالی کی صورتحال، سندھ کے مختلف اضلاع کے لیے ہائی الرٹ جاری
سندھ (صداۓ سچ نیوز) این ای او سی کے مطابق سندھ کے اضلاع عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپورخاص اور سجاول کے بعض علاقوں میں خشک سالی کا شدید خطرہ ہے۔
سندھ کے مذکورہ اضلاع میں خشک سالی کے خطرے کے پیش نظر این ای او سی کی جانب سے صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔
بلوچستان کے ضلع چاغی اور ضلع واشک کے بعض علاقوں میں بھی خشک سالی کی صورتحال کا سامنا ہے۔
این ای او سی کے مطابق معمول سے کم بارشیں، طویل خشک موسم، درجہ حرارت میں اضافہ اور مون سون بارشوں کے معمول میں تبدیلی خشک سالی کی اہم وجوہات ہیں۔
سندھ کے متاثرہ علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 1 تا3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں پانی کی کمی کے باعث زرعی سرگرمیاں اور فصلوں کی پیداوار شدیدمتاثر ہو ررہی ہے۔
این ای او سی کے مطابق سندھ کے متاثرہ علاقوں میں فصلوں کی پیداوار متاثر ہو رہی ہیں جس سے غذائی عدم تحفظ کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کوآبی وسائل کے مؤثر استعمال اور متاثرہ زرعی و دیہی آبادی کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
عوام فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے متعلقہ محکموں کی ہدایات پر عمل کریں اورضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں.
موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے مستند معلومات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ سے راہنمائی لیں.
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

