Connect with us

تازہ ترین

ایران کی تمام قیادت ختم ہو چکی، جنگ جلد ختم ہو جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ایران کیخلاف پہلے ہی جنگ جیت چکے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ زیادہ دیر نہیں لگے گی، یہ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، اس ہفتے نہیں لیکن ایران کے خلاف یہ جنگ جلد ہی ختم ہو جائے گی، جنگ ختم ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کیخلاف جنگ کے بعد دنیا زیادہ محفوظ ہو جائے گی، اگر ایران پر حملے نہ کیے جاتے تو آج ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہوتے اور تیسری عالمی جنگ شروع ہو سکتی تھی۔

ٹرمپ کے مطابق ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے بی ٹی بمبار طیارے استعمال کیے گئے جبکہ ایران کے پاس اب صرف تقریباً آٹھ فیصد میزائل اور چند حملہ آور ڈرون باقی رہ گئے ہیں۔

امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی قیادت ختم ہو چکی ہے اور امریکا کو یہ بھی معلوم نہیں کہ نیا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران ایک ہزار میل دور تک مختلف ممالک پر میزائل داغ رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں کچھ ممالک نے تعاون نہ کرکے امریکا کو مایوس کیا، تاہم آبنائے ہرمز کے تحفظ کے لیے کچھ ممالک مدد کے لیے آگے آ رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم سے بات کی تھی وہ پہلے ہچکچائے بعد میں کچھ مدد کی پیشکش کی، ٹرمپ نے کہا کہ مجھے اب نیٹو ممالک کے ایئرکرافٹ کیریئرز کی ضرورت نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا، جاپان اور چین جیسے ممالک کو بھی امریکا کی مدد کرنی چاہیے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club
پاکستان3 گھنٹے ago

ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی پشاور رومانہ اسد خان کا پریس کلب پشاور کا دورہ

​پشاور(صدائے سچ نیوز) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کی ڈپٹی ڈائریکٹر رومانہ اسد خان نے پی آئی ڈی وفد کے ہمراہ...

Syed Waji Ul Hassan Shah Syed Waji Ul Hassan Shah
پاکستان3 گھنٹے ago

اخلاقیات کا فقدان کیوں؟

تحریر: وجیہہ کاظمی پاکستان کا قیام ایک ایسے تصور کے تحت عمل میں آیا تھا جہاں ہر انسان کو دین،...

gold gold
پاکستان4 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا آج پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھر میں 24...

Yemen Yemen
تازہ ترین4 گھنٹے ago

یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمنی سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں نے کہا ہے کہ حوثی کی مسلسل کارروائیوں اور سنگین...

Ship Ship
تازہ ترین4 گھنٹے ago

صومالیہ کی پنٹ لینڈ فورس نے بحری قزاقوں سے جہاز بازیاب کرا لیا، تین پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

صومالیہ کی پنٹ لینڈ سیکیورٹی فورس نے  کارروائی کے دوران قزاقوں کے قبضہ سے ہائی جیک کیئے گئے بحری جہاز...

iranus iranus
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی عوام کو خط، خودکو اسرائیل سے الگ کرنےکی اپیل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی عوام کے نام خط میں...

Petrol Petrol
پاکستان1 دن ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل...

Govt of Pakistan & Asian Development Bank Govt of Pakistan & Asian Development Bank
پاکستان1 دن ago

حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے ایشیائی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے، اس...

IIUI Lecture on Public Policy IIUI Lecture on Public Policy
پاکستان1 دن ago

مؤثر عالمی کردار کے لیے پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تفہیم ناگزیر ہے، احمر بلال صوفی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی آئینی شناخت، بین الاقوامی قانون سے وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی...

Gold Prices Update Gold Prices Update
پاکستان1 دن ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزید کمی آگئی۔ آل...

Trending