Connect with us

تازہ ترین

ایران جنگ کے عالمی معیشت پر اثرات: ہوشربا مہنگائی کا خطرہ بڑھ گیا

economic impact

تہران (صداۓ سچ نیوز) امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں اور ایران کے خلیجی خطے میں جوابی اقدامات کے بعد عالمی معیشت ہل کر رہ گئی ہے، تیل اور گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ ماہرین عالمی سطح پر کاروبار کا گراف کا مسلسل نیچے آنے کے خدشات ظاہر کر رہے ہیں۔

تیل اور گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ایران جنگ کے دنیا بھر پر اثرات سے متعلق ’الجزیرہ‘ نے ایک خصوصی رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد برینٹ کروڈ تیل کی قیمت 72 ڈالرز سے بڑھ کر 106 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، یعنی 40 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، اسی طرح ایل این جی (قدرتی گیس) کی قیمتوں میں تقریباً 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز سے دنیا کا تقریباً 20 فیصد تیل گزرتا ہے،  کشیدگی کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جس سے ایشیائی ممالک شدید دباؤ میں ہیں۔

عالمی سطح پر پیٹرول مہنگا

رپورٹ کے مطابق دنیا کے کم از کم 85 ممالک میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، کئی ممالک میں حکومتوں نے ایندھن بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے ہیں جیسے کہ 4 روزہ ورک ویک، گھروں سے آفس کا کام اور پیٹرول کی راشننگ، یہ اقدامات معیشت کی رفتار کم کر رہے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹوں میں مندی

’الجزیرہ‘ کے مطابق جنگ کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں اوسطاً 5.5 فیصد کمی آئی ہے۔

ایشیاء کی مارکیٹیں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں جبکہ امریکا نسبتاً مستحکم رہا ہے۔

روس کی مارکیٹ میں اضافہ دیکھا گیا کیونکہ وہ تیل کا بڑا برآمد کنندہ ہے۔

مہنگائی اور کساد بازاری کا خطرہ

رپورٹ میں ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کو بڑھا سکتا ہے، ماضی میں بھی ایسے حالات کے بعد عالمی کساد بازاری دیکھی گئی ہے۔

کمزور معیشتوں والے ممالک کو قرضوں کے بحران کا سامنا ہو سکتا ہے اور شرحِ نمو میں کمی متوقع ہے۔

اگر جنگ طویل ہوتی ہے تو….

رپورٹ کے مطابق اگر جنگ طویل ہوتی ہے تو یورپ کی معاشی شرحِ نمو 0.5 فیصد تک گر سکتی ہے، چین کی ترقی 3 فیصد سے کم ہو سکتی ہے اور امریکا نسبتاً بہتر کارکردگی دکھا سکتا ہے۔

فضائی سفر بھی متاثر

ایندھن مہنگا ہونے سے فضائی ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، کئی پروازیں متبادل طویل راستوں سے جا رہی ہیں جس سے اخراجات مزید بڑھ رہے ہیں۔

’الجزیرہ‘ کی رپورٹ میں ماہرین کی جانب سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اگر جنگ جلد ختم نہ ہوئی تو عالمی معیشت کو شدید بحران، مہنگائی اور سست روی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club
پاکستان1 گھنٹہ ago

ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی پشاور رومانہ اسد خان کا پریس کلب پشاور کا دورہ

​پشاور(صدائے سچ نیوز) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کی ڈپٹی ڈائریکٹر رومانہ اسد خان نے پی آئی ڈی وفد کے ہمراہ...

Syed Waji Ul Hassan Shah Syed Waji Ul Hassan Shah
پاکستان2 گھنٹے ago

اخلاقیات کا فقدان کیوں؟

تحریر: وجیہہ کاظمی پاکستان کا قیام ایک ایسے تصور کے تحت عمل میں آیا تھا جہاں ہر انسان کو دین،...

gold gold
پاکستان3 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا آج پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھر میں 24...

Yemen Yemen
تازہ ترین3 گھنٹے ago

یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمنی سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں نے کہا ہے کہ حوثی کی مسلسل کارروائیوں اور سنگین...

Ship Ship
تازہ ترین3 گھنٹے ago

صومالیہ کی پنٹ لینڈ فورس نے بحری قزاقوں سے جہاز بازیاب کرا لیا، تین پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

صومالیہ کی پنٹ لینڈ سیکیورٹی فورس نے  کارروائی کے دوران قزاقوں کے قبضہ سے ہائی جیک کیئے گئے بحری جہاز...

iranus iranus
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی عوام کو خط، خودکو اسرائیل سے الگ کرنےکی اپیل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی عوام کے نام خط میں...

Petrol Petrol
پاکستان1 دن ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل...

Govt of Pakistan & Asian Development Bank Govt of Pakistan & Asian Development Bank
پاکستان1 دن ago

حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے ایشیائی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے، اس...

IIUI Lecture on Public Policy IIUI Lecture on Public Policy
پاکستان1 دن ago

مؤثر عالمی کردار کے لیے پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تفہیم ناگزیر ہے، احمر بلال صوفی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی آئینی شناخت، بین الاقوامی قانون سے وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی...

Gold Prices Update Gold Prices Update
پاکستان1 دن ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزید کمی آگئی۔ آل...

Trending