Connect with us

پاکستان

اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبات F-6/2کا7واں کانووکیشن، 153طالبات میں ڈگریاں،5 میںگولڈ میڈل، 30کو رول آف آنر تقسیم


اسلام آباد(صدائے سچ رپورٹ)اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سکس ٹو، اسلام آباد کے 7ویں کانوووکیشن کاانعقاد،2015تا2024کی طالبات میں اسناد تقسیم تقسیم کی گئیں،153طالبات میں ڈگریاں،5 میںگولڈ میڈل، 30کو رول آف آنر تقسیم کیے گئے

اس پر وقار تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر نیاز احمد وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال، ڈین فیکلٹی سوشل سائنسز قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر تصور حیات، ڈین فیکلٹی نیچرل سائنسز قائد اعظم یونیورسٹی خاص مہمان ڈاکٹر محمد عرفان علی تھے

تقریب سے پرنسپل پروفیسر عالیہ درانی، مہمان خصوصی ڈاکٹر ظفر جیسپال نے خطاب کیا،سٹیج سیکرٹری کے فرائض رفعت سلطانہ صدر شعبہ مطالعہ پاکستان نے انجام دیے،تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

تلاوت کی سعادت آٹھویں جماعت کی خدیجة الکبری نے حاصل کی،سٹیج سیکرٹری کے فرائض رفعت سلطانہ صدر شعبہ مطالعہ پاکستان نے انجام دیے،انہوں نے تقریب کے مہمان خصوصی ، مہمانان گرامی فیڈرل ڈائریکٹریٹ پرنسپل صاحبہ، اساتذہ کرام، والدین اور طالبات کو تقریب میں خوش آمدید کہا،مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کا تعارف پیش کیا کہ وہ بہت بڑے سکالر ہیں۔

انہوں نے کیمیکل انجینئرنگ برطانیہ سے کی، بہت سی یونیورسٹیز کے وائس چانسلر رہے،پاکستان انجینئرنگ کونسل میںآپ کا بہت بڑا کردار ہے، بہت سی کتابیں لکھیں۔

بہترین کارکردگی پر گورنمنٹ آف پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز 2015میں نوازا۔

تقریب کے دوسرے مہمان پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال ہیں آپ انٹرنیشنل ریلیشن کے پروفیسر اور ڈین سوشل سائنسز فیکلٹی قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر عالیہ درانی نے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر نیاز احمد وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ،ڈاکٹر ظفر نواز جسپال ڈین فیکلٹی سوشل سائنسز قائد اعظم یونیورسٹی ،ڈاکٹر تصور حیات ڈین فیکلٹی نیچرل سائنسز قائد اعظم یونیورسٹی ہمار ی اس تقریب کے خاص مہمان ڈاکٹر محمد عرفان ہیں

میں تمام لوگوں کو اس پر مسرت اور پروقار تقریب میں خوش آمدید کہتی ہوں۔ یہ تقریب ساتواں کانووکیشن دس سال بعد منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس میں گریجویٹ طالبات کو بہترین کارکردگی پر رول آف آنر ، گولڈ میڈل اور شیلڈ بھی دی جائیں گی۔ یہ بہت خوشی کا موقع ہے اس خوشی کے موقع پر ہم سب آئی ایم سی جی ایف سکس ٹو میں جمع ہوئے ہیں۔

میں اس موقع پر بہت فخر محسوس کر رہی ہوں کہ ڈاکٹر نیاز احمد اختر چیف گیسٹ نے اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت ہمیں دیا۔ میں پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات کی بھی مشکور ہوں، ڈاکٹر ظفر نواز جسوال جنہوں نے اپنی مصروفیات میں سے کچھ وقت اس کا نو و کشن کے لیے نکالا۔ میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عرفان علی کی بھی بے حد مشکور ہوں۔

میں تہہ دل سے والدین کی مشکور ہوں انہوں نے اس تقریب کو رونق بخشی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم سی جی کو بنے ہوئے 42 (بیالیس)سال ہو چکے ہیں۔ یہاں پر 1983سے درس و تدریس کا کام ہو رہا ہے۔ حاضرین محفل یہ سکول مڈل کلاسز سے شروع ہو اٹھا۔ سال بہ سال کی محنت کے بعد اب یہ سکول ای سی ای ابتدا سے لے کر بی ایس لیول تک تعلیم دی جارہی ہے۔

منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ نے اس ادارے کے لیے بہت کام کیا۔ یہاں بہترین لیب، سمارٹ بورڈ، کروم بکس، اور میتھمیٹکس لیب بھی موجود ہے۔ یہاں ایڈوانس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔آئی ایم سی جی نے ہر لیول پر بہترین رزلٹ دیئے۔ پرائمری، مڈل، انٹر، اور بی ایس لیول پر بہترین رزلٹ رہے۔

2010تا2020کالج بہت فخر محسوس کرتا ہے کہ یہاں پر بی۔ایس میتھمیٹکس شروع کیا گیا۔ ہمارے سٹوڈنٹس نے فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کی جو ادارے قائد اعظم یونیورسٹی کے ساتھ منسلک ہیں۔ 2018 میں ایف سکس ٹو کو بی ایس میتھو میٹیکس پروگرام نے فادر آف دا کالجز قرار دیا گیا۔2019

یونیورسٹی امتحان ہمارے تین آٹ سٹینڈنگ بیچلر آف آرٹس کی طالبات نے فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کی جو کالج قائد اعظم یونیورسٹی کے ساتھ منسلک ہیں۔ 2017میں ہماری طالبہ نے فرسٹ پوزیشن اور 2018میں تھر ڈپوزیشن بی ایس کے سالانہ امتحان میں حاصل کی۔2016،2017،2018ہماری طالبات نے فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔

سینٹر لائز ایگزام جماعت ہشتم تھرڈ پوزیشن، سینٹر لائز ایگزام جماعت پنجم ہمارا رزلٹ 99 رہا اور جی پی اے (4.25)رہا۔ پاس پر سنٹ ایج 95.14رہی تمام ماڈل کالجز میں۔ دسویں لیول کالج کا جی پی اے 4.88رہا اور پرسنٹ ایج 99.66 % رہی۔ ایچ ایس ایس سی دوئم لیول پر جی پی اے 4.25رہا۔ تمام ماڈل کالجز میں پرسنٹ ایج 95.14رہی۔ہمارے لیے یہ بہت بڑا فخر ہے کہ ہمارے کالج کے پانچ ٹیچرز کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ دیا گیا۔

مس سمیراخالد ، مس ثروت رفیق، مس عفت نواز، مس بلقیس ظہورہ۔ 2024میں بھی گرلز سپورٹس کارنول پاکستان سپور ٹس بورڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔یہ تمام کارکردگی طالبات کی محنت اور اساتذہ کی انتھک کوشش، والدین کے تعاون سے ہی ممکن ہوا۔

انہوں نے ایف ڈی ای منسٹری آف ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے تعاون اور بہترین سہولیات جو کالج کو مہیا کی گئیں یہ سب ممکن ہوا۔

بعدازاں پرنسپل پروفیسر عالیہ درانی کے ہمراہ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد ، ڈاکٹر ظفر جسپال ڈین فیکلٹی سوشل سائنسز قائد اعظم یونیورسٹی نے طالبات کوگولڈ میڈل دیے اور ان میں رول آف آنر اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔

ڈاکٹر عرفان علی کی کاوش سے آئی ایم سی جی ایف سکس ٹو میں ایم ایس سی میتھمیٹکس شروع کیا گیا۔ آپ نے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پرنسپل آئی ٹین ون میں خدمات سر انجام دیں۔

ان کی خدمات پر انہیں”انوویٹر فیکلٹی ممبر ایوارڈ” سے نوازہ گیا۔ مہمان خصوصی کے ساتھ رول آف آنر اور میڈل لینے والی طالبات کا فوٹو سیشن ہوا۔ سٹیج سیکرٹری نے مہمان خصوصی ڈاکٹر نیاز احمد کو دعوت دی کہ وہ اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ ڈگریاں تقسیم کرنے کے بعد مہمان خصوصی کو پھول اور کالج کانشان پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر ظفر جیسپال نے کہا کہ طالبات نے صرف یہاں سے ڈگری حاصل نہیں کی بلکہ پوزیشن بھی حاصل کی انہوں نے تمام گریجویٹ ہونے والی طالبات کو مبارکباد دی۔

مہمان خصوصی وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی نے کہا کہ میں نے پہلی بار کسی سکول کے کانووکیشن کا دورہ کیا ، میں نے بہت سے کانووکیشن اٹینڈ کیے لیکن اس سکول کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میں اساتذہ اور والدین سے کہنا چاہوں گا کہ ہر ہزار بچوں میں سے ایک بچہ گریجویٹ ہوتا ہے یہ تمام بچیاں بہت خوش نصیب ہیں۔ قائد اعظم یونیورسٹی پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے۔ ہم جن کالجوں کو قائد اعظم یونیورسٹی سے ڈگری دیتے ہیں وہ کالج بھی اسی ریکنگ میں ہیں۔

انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ آپ بچیوں کو گورنمنٹ کالجز میں پڑھوائیں تا کہ یہ ادارہ اسی طرح چلتا رہے۔اگر آپ کے پاس مہارت ہے تو آپ اسلام آباد میں بیٹھے کام کر سکتے ہیں اگر آپ کے پاس سکل ہے تو آپ دنیا میں ہر جگہ کام کر سکتی ہیں آپ سمارٹ فون کے ذریعے دنیا سے رابطے میں ہیں اور اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں، مہارت کے بغیر ڈگری کا فائدہ نہیں ہے۔

آپ اپنے نالج کو اپ ڈیٹ رکھیں۔ میں نے والدین اور بچیوں کو دیکھا کہ ہم لاکھوں روپے فیس سیمسٹر کی دے سکیں ہم نے اس سال صرف 10 فیصدداخلہ دیا آپ خواتین اپنی ایجو کیشن کو بہتر کریں اگر ماں پڑھی لکھی ہو تو گھر میں بچے تعلیم یافتہ ہوں گے۔ت

تین ابجیکٹ ہیں،علم لیں اور اس کی سکل حاصل کریں اور تیسرا اخلاق ہے، اگر آپ نے 90% نمبر لیے لیکن ان میں ادب نہیں ہیں تو ڈگری لینے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اخلاق، ویلیو پر توجہ دیں۔آپ میں سے بہترین شخص وہ ہے جس کے اخلاق بہتر ہیں۔ تیسرا کمپوننٹ میں پہلے نمبر پر لیتا ہوں۔

میں نے چار بچوں کو پڑھایا ،کس طریقے سے والدین بچوں کو پڑھاتے ہیں آپ اندازہ کریں جس وقت آپ چھوٹے بچے تھے انہوں نے آپ کی ضروریات کو پورا کیا ادھار لے کر فیس دی۔ آپ نے اپنے والدین کا خیال کرنا ہے، دس چیزوں کا خیال کریں۔

اللہ کے ساتھ شرک نہ کرو۔اپنے والدین کے ساتھ اچھا برتائو۔جتنی آپ سے خدمت ہو سکتی ہے اپنے والدین کی خدمت کرو ۔جس کو تین بیٹیاں دی ہیں تو میرے ساتھ کھڑا ہو گا، جس کی دو انہوں کے شہادت کی انگلی سے بتایا ایسے اگر ایک تو بھی میرے ساتھ کھڑا ہو گا۔

ایک مرتبہ ایک بیٹے نے آپ سے شکایت کی کہ میں نے جو کچھ کمایا وہ سب خرچ کر دیتا ہے جب والد آپ کے پاس پہنچا تو آپ نے کہا کہ راستے میں جو تم کہہ رہے تھے وہ بتا تو اس نے کہا میں نے بچپن میں اس کا خیال رکھا۔ آپ نے بیٹے سے فرمایا تو اور تیر امال تیرے باپ کا ہے۔

آج میں گرلز کالج میں آیا تو تمام ایوارڈ گرلز کو دیئے گئے تمام گریجوایٹ کو مبارکباد دیتا ہوں آپ اپنے گھر کا خیال رکھیں مہمان خصوصی نے شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پرتمام کو گڈ میڈل لینے والے اور شیلڈ لینے والی طالبات کو اسٹیچ پر فوٹو سیشن کے لیے بلایا گیا اور گروپ فوٹو بنایا گیا رول آف آنر کی طالبات کو بلایا گیا اور گروپ فوٹو بنایا گیا۔ رول آف آنر سیکنڈ گروپ کا فوٹو سیشن کے لیے آئے۔ تمام گریجوایٹس کو سیشن واکس گروپ فوٹو بنایا گیا۔

اس پر وقار تقریب کے اختتام کے لیے پر نسپل عالیہ درانی نے کانووکیشن جلسہ تقسیم اسناد کو بند کرنے کی اجازت لی۔

اس طرح ساتواں کانووکیشن میں 153طالبات نے ڈگری لی۔ پانچ طالبات نے گولڈ میڈل اور 30طالبات نے رول آف آنر حاصل کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Saudi flag Saudi flag
تازہ ترین10 منٹس ago

سعودی عرب نے میزائل،ڈرون گرنے کے مقامات کی تصاویر، ویڈیوز بنانے اور شائع کرنے پر پابندی لگادی

ریاض (صدائے سچ نیوز)سعودی وزارت داخلہ نے حملوں کے مقامات کو رپورٹ کرنے پرپابندی لگا دی۔ سعودی وزارت داخلہ کا...

impact site of cluster impact site of cluster
تازہ ترین21 منٹس ago

ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی، کویت میں امریکا کے 6 بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں امریکا کے 6 بحری...

JD Vance and Netan yahu JD Vance and Netan yahu
تازہ ترین13 گھنٹے ago

ایران جنگ آسان بتا کر ٹرمپ کو اس میں شامل کروانے پر جی ڈی وینس نے نیتن یاہو کو جھاڑ پلادی: برطانوی میڈیا

لندن (صدائے سچ نیوز) برطانوی میڈیا کے مطابق پیر کے روز امریکی نائب صدرجی ڈی وینس کی اسرائیلی وزیر اعظم...

اوورسیز پاکستانیز14 گھنٹے ago

گلاسگو میں پی ٹی آئی ویسٹ آف سکاٹ لینڈ کے زیر اہتمام پروقار عشائیہ، ڈاکٹر عباس شاہ کو ہیلتھ ایمبیسڈر اعزاز پر مبارکباد

گلاسگو (صدائے سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف ویسٹ آف سکاٹ لینڈ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات راجہ شاہد کیانی کے زیر...

strikes-on-iran strikes-on-iran
تازہ ترین16 گھنٹے ago

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے جاری، اصفہان میں 26 افراد جاں بحق، 7 بچے اور 7 خواتین شامل

اصفہان (صداۓ سچ نیوز) ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری ہیں، اصفہان میں رہائشی عمارتوں پر بمباری...

imran-khan-bushra-bibi imran-khan-bushra-bibi
پاکستان23 گھنٹے ago

کیس 190ملین پاؤنڈ میں سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ...

lpg-price lpg-price
پاکستان23 گھنٹے ago

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی؛ ایل پی جی گیس کی قیمت 400 روپے ہوگئی

ملتان (صداۓ سچ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایل پی جی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا،ملتان میں پچاس روپے...

world-bank world-bank
پاکستان23 گھنٹے ago

پاکستان کو عالمی بینک سے 10 ارب 70 کروڑ روپے کا نیا قرضہ ملنے کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کوعالمی بینک سے 10 ارب 70 کروڑ روپےکانیا قرضہ ملنے کا امکان ہے،رقم توانائی...

israeli-forces israeli-forces
تازہ ترین23 گھنٹے ago

اسرائیلی فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی،آرمی چیف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی کا سامنا،آرمی چیف نے خطرے کی گھنٹی بجا...

dollar dollar
تازہ ترین23 گھنٹے ago

امریکی ڈالروں پر سیکریٹری خزانہ کے علاوہ اب صدر ٹرمپ کے بھی دستخط ہوں گے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمہ خزانہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط والےکرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا،100 ڈالر...

Trending