Connect with us

پاکستان

بھارتی میچ کا کنٹرول ہمارے ہاتھ میں نہیں، حکومت نے فیصلہ کرنا ہے، سلمان علی آغا

salman-agha

کولمبو (صداۓ سچ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ بھارتی میچ کا کنٹرول ہمارے ہاتھ میں نہیں۔ اس کا فیصلہ حکومت نے ہی کرنا ہے۔

ورلڈکپ سے قبل منعقدہ پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے شرکت کی اور ٹیم کی تیاریوں سمیت اہم امور پر گفتگو کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف ممکنہ میچ سے متعلق سوال پر کہا کہ بھارتی ٹیم کے ساتھ میچ کا کنٹرول ہمارے ہاتھ میں نہیں۔ اس حوالے سے حکومت جو فیصلہ کرے گی ہم اس کا احترام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فی الحال یہ اندازہ نہیں کہ بھارت کے ساتھ میچ ہو گا یا نہیں۔ تاہم قومی ٹیم حکومت کی پالیسی کے مطابق ہی آگے بڑھے گی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ یہ بطور کپتان ان کا پہلا ورلڈ کپ ہے۔ اور وہ اس حوالے سے خاصے پُرجوش ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ٹیم شائقین کو اچھا کھیل دیکھنے کو دے گی۔

سلمان علی آغا نے اعتراف کیا کہ پچھلے ٹورنامنٹس میں ٹیم وہ کارکردگی نہ دکھا سکی جس کی شائقین کو توقع تھی۔ تاہم ہر نئے ٹورنامنٹ میں نئی امید اور جذبے کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور امید ہے۔ کہ ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بنگلہ دیشی ٹیم کے ورلڈ کپ میں شامل نہ ہونے کو افسوسناک قرار دیا۔ اور کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے قومی ٹیم مسلسل اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔ اور ٹیم کے تمام شعبوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

سلمان علی آغا نے سری لنکا کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا ان کے لیے دوسرے گھر کی طرح ہے، یہاں کے لوگ نہایت اچھے اور اخلاق والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی سری لنکا آکر کرکٹ کھیلی، ہمیشہ اچھا محسوس کیا۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر قومی ٹیم کے کپتان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں اچھی اور مثبت کرکٹ کھیلنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Marco-Robio Marco-Robio
پاکستان4 منٹس ago

امریکا کی جانب سے پاکستان کے عوام کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، مارکو روبیو

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کے عوام...

scott-bessent scott-bessent
تازہ ترین27 منٹس ago

ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کیلئے اگلے ہفتے مزید پابندیاں عائد کرینگے، اسکاٹ بیسنٹ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر ایسی پابندیاں عائد کرے...

money money
پاکستان35 منٹس ago

پاکستان کا مالی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح پر آگیا،اعلامیہ وزارت خزانہ

وفاقی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مالی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔...

drone drone
تازہ ترین59 منٹس ago

ایران جنگ، امریکا کو 1.3 ارب ڈالر کے ایم کیو 9 ڈرونز کا نقصان

ایران جنگ کے دوران امریکا کو ایم کیو 9 ریپر ڈرونز کی مد میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے...

firing firing
پاکستان1 گھنٹہ ago

یوم آزادی پر کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، 90 افراد زخمی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر رات گئے مختلف علاقوں میں  فائرنگ سے 90 سے...

petroleum petroleum
پاکستان1 گھنٹہ ago

حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول

پیٹرولیم لیوی کی وصولی مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ 1567 ارب 45 کروڑ روپے پرپہنچ گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے...

President-Asif-ali-zardari President-Asif-ali-zardari
پاکستان1 گھنٹہ ago

صدر مملکت نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریاں منظور کرلیں

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔ مسلح افواج اور سول...

Trump Trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امریکی انٹیلی جنس ٹرمپ کیخلاف مبینہ ایرانی سازشوں کی اسرائیلی وارننگز کی تصدیق نہ کرسکی، امریکی میڈیا

امریکی انٹیلی جنس حکام گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیل کی جانب سے دی گئی ان متعدد وارننگز کی آزادانہ...

google featuring pakistani flag google featuring pakistani flag
پاکستان2 گھنٹے ago

گوگل کی روایت برقرار، یومِ آزادی پر پاکستانی پرچم والا خصوصی ڈوڈل جاری

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی طور پر...

pm-balochistan-workshop pm-balochistan-workshop
پاکستان2 گھنٹے ago

پانی ہماری ریڈ لائن ہے، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو براہ راست جواب دیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل...

Trending