پاکستان
راولپنڈی میں قیدی وین سے فرار ہونے والے 3 خطرناک ملزمان گرفتار
راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی میں پولیس کی تحویل سے فرار ہونے والے حوالاتیوں میں سے تین خطرناک ملزمان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ سی پی او نے دیگر مفرور ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے بھی تمام ممکنہ وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔ کہتے ہیں تحقیقاتی رپورٹ آنے پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی بھی ہو گی۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کو کہوٹہ کے قریبی علاقہ سے ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں ضیغم شاہ،عدیل شاہ اور احتشام شامل ہیں۔
دوسری طرف سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کی زیرصدارت تھانہ کہوٹہ میں اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فرار حوالاتیوں کی دوبارہ گرفتاری کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا کہ دس مفرور ملزمان میں سے تین دوبارہ پکڑے گئے ہیں۔ سی پی او نے تینوں گرفتار ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا دیگر مفرور ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے بھی تمام ممکنہ وسائل استعمال کئے جائیں۔
تحقیقاتی کمیٹی حقائق پر مبنی رپورٹ جلد مرتب کرکے پیش کرے۔ ایسا نظام وضع کیا جائے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں ۔
سی پی او نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ آنے پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔ دو روز قبل کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی قیدی وین میں موجود چونتیس میں سے چودہ ملزمان فرار ہوگئے تھے۔ چار کو کچھ ہی دیر بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

