تازہ ترین
عراق نے اپنی سر زمین سے سعودی عرب پر حملوں کے ثبوت مانگ لیے
بغداد (صداۓ سچ نیوز) عراق نے سعودی عرب پر حملے میں عراقی سر زمین کے استعمال کے دعوے کا ثبوت مانگ لیا۔
عراقی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق سے سعودی عرب پر حملے ہونے کے ثبوت کا مطالبہ کرتے ہیں۔
عراقی کمانڈر انچیف کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی فریق نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا، عراقی خود مختاری کے تحفظ کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔
اس سے قبل عراق میں امریکی و سعودی حملوں کے بعد عراقی قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں امریکی و سعودی حملوں کی مذمت کی گئی اور علاقائی کشیدگی میں کمی پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں عراقی سلامتی کونسل نے کہا کہ عراقی حکومت کا واضح مؤقف ہے کہ تمام دشمن اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ دشمن اقدامات سے نمٹنا اور اس کا مقابلہ کرنا صرف عراقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب عراقی وزیراعظم کے دفتر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عراق کو علاقائی تنازعات سے دور رکھنے کی پالیسی پر کاربند ہے اور ملکی خودمختاری و استحکام کے تحفظ کے لیے سفارتی اور قانونی ذرائع اختیار کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ امریکی اور سعودی افواج نے عراق میں مبینہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے مراکز پر حملے کیے، جسے سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کا جواب قرار دیا گیا۔
عراقی ملیشیا کے مطابق عراق کے 7 صوبوں میں امریکی و سعودی مشترکہ فضائی حملوں میں 20 اموات ہوئیں، 32 افراد زخمی ہوئے، حملے ملیشیا کے ہیڈ کوارٹرز پر کیے گئے، سب سے بڑا حملہ صوبے نینوا میں ہوا جہاں 10 افراد مارے گئے۔
-
برطانیہ اور یورپ4 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

