Connect with us

تازہ ترین

ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا، داخلی امور پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت

Trump JD Vance

واشنگٹن (صداے سچ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹاتے ہوئے داخلی امور پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کردی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں ہے، ساتھ ہی انہوں نے نائب صدر جے ڈی وینس، جو اس جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں کردار ادا کر رہے تھے، کو ہدایت کی کہ وہ اپنی مکمل  توجہ ڈیموکریٹس کے زیرِ انتظام شہروں اور ریاستوں میں مبینہ جرائم اور کرپشن پر مرکوز کریں۔

ٹرمپ کی یہ ہدایت امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ جے ڈی  وینس ایک سینیئر ایرانی سکیورٹی عہدیدار کے ساتھ آمنے سامنے امن مذاکرات پر غور کر رہے ہیں۔ اس سے ایک ہفتہ قبل ہی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست کی ایک وجہ ایران کے ساتھ جنگ کو قرار دیا تھا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کے اس بیان نے ان کے لہجے میں ایک واضح تبدیلی کو ظاہر کیا ہے کیونکہ حالیہ ہفتوں میں انہوں نے اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ ایران امریکی انتخابات کے بعد معاہدہ کرنے کے لیے زیادہ رضامند ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہمیں ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں ہے، وہ دن گزر چکے۔ ہمارے پاس ان کا پیسہ، سیکڑوں اربوں ڈالرز ہیں اور ہمارے پاس ان کی آبنائے ہرمز ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے جے ڈی وینس سے کہا ہے کہ وہ اس کے بجائے ایک مقامی مسئلے پر توجہ مرکوز کریں جو صدر نے پہلے ہی ان کے ذمے لگایا تھا، یعنی امریکا بھر میں ڈیموکریٹس کے زیرِ انتظام شہروں اور ریاستوں میں مبینہ فراڈ  کے خلاف مہم کی قیادت کرنا۔ 

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’اس بڑے پیمانے پر ہونے والی مجرمانہ سرگرمی کو ٹھیک کر کے ہمارا بجٹ تیزی سے متوازن کیا جا سکتا ہے۔ کرپشن ڈیموکریٹ قیادت کے خون میں ہے‘۔

خیال رہے کہ جے ڈی وینس جنہیں 2028 کی ریپبلکن صدارتی نامزدگی کے لیے ایک مضبوط امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، نے گزشتہ ہفتے ڈیموکریٹس کے ہاتھوں ریپبلکنز کی مڈٹرم الیکشن میں شکست کے بعد خود کو اس جنگ سے دور کر لیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں

black-chickpeas black-chickpeas
تازہ ترین57 منٹس ago

روزانہ مٹھی بھر بھنے کالے چنے کھانے کے حیرت انگیز فوائد جانیے

بازار میں دستیاب چپس، بسکٹ اور دیگر تیار اسنیکس کھانے کا رجحان عام ہے، لیکن ماہرینِ صحت کے مطابق ان...

Petrol Prices Petrol Prices
پاکستان1 گھنٹہ ago

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن...

President asif zardari and Mohsin Naqvi President asif zardari and Mohsin Naqvi
پاکستان2 گھنٹے ago

صدرِ مملکت اور محسن نقوی کی ملاقات میں صوبوں سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی، ایوان صدر کی وضاحت

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) ایوان صدر نے صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات سے متعلق ...

ishaq-dar ishaq-dar
پاکستان2 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس، پاکستان میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت فالو اپ کمیٹی...

Mohsin-Naqvi Mohsin-Naqvi
پاکستان2 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں...

air pollution air pollution
تازہ ترین2 گھنٹے ago

فضائی آلودگی بچوں کے لیے زہر قاتل، پھیپھڑوں کو برسوں تک نقصان پہنچنے کا خدشہ

فضائی آلودگی ماں کی کوکھ میں موجود بچوں اور کم عمر بچوں کے پھیپھڑوں کی نشو و نما کو متاثر...

Ahsan-Iqbal Ahsan-Iqbal
پاکستان2 گھنٹے ago

ابتدائی تعلیم بچوں کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے...

ishaq dar ishaq dar
پاکستان2 گھنٹے ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیم نو کا جائزہ لیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی...

Mossad Chief Mossad Chief
تازہ ترین2 گھنٹے ago

نیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران جنگ دوبارہ شروع کرنے کا دباؤ، موساد کے سربراہ امریکا پہنچ گئے، ایگزیوس

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نیوز ویب سائٹ ‘ایگزیوس’ کے مطابق  اسرائیلی خفیہ ایجنسی ‘موساد’ کے ڈائریکٹر ایران جنگ کے...

President-Asif-Ali-Zardari President-Asif-Ali-Zardari
پاکستان2 گھنٹے ago

صدرِ مملکت کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی...

Trending