پاکستان
پاکستانی یوٹیوب چینلز کی عالمی رسائی میں نمایاں اضافہ
پاکستانی یوٹیوب کری ایٹرز کی مقبولیت اب ملکی سرحدوں سے نکل کر عالمی سطح تک پہنچ چکی ہے۔
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان پاکستانی مواد کو دنیا کے مختلف خطوں میں غیر معمولی پذیرائی بھی مل رہی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی فنکار، ڈیجیٹل کری ایٹرز اور تخلیقی شعبے سے وابستہ افراد مسلسل ایسے منفرد اور معیاری ویڈیوز تیار کر رہے ہیں جو نہ صرف مقامی ناظرین بلکہ بیرونِ ملک رہنے والے افراد کو بھی اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی یوٹیوب چینلز کی عالمی رسائی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی صارفین نے یوٹیوب پر مجموعی طور پر دو کروڑ گھنٹوں سے زیادہ دورانیے پر مشتمل ویڈیوز اپ لوڈ کیں۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان میں ڈیجیٹل مواد کی تیاری اور اس کی کھپت دونوں میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اندر اور بیرونِ ملک موجود ناظرین ریکارڈ تعداد میں پاکستانی ویڈیوز دیکھ رہے ہیں۔ جنوبی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور شمالی امریکا سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں پاکستانی مواد کو پسند کیا جا رہا ہے، جس سے ملک کے ڈیجیٹل تخلیق کاروں کی بین الاقوامی شناخت مزید مضبوط ہوئی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان7 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

