پاکستان
بلوچستان، خاران میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 دہشتگرد ہلاک
ٰخاران (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان کے علاقے ٰخاران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے لجے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
س کے علاوہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے ایک موٹر سائیکل اور 2 گاڑیاں بھی ملی ہیں، اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مکمل تباہ کر دیا ہے، دہشتگرد بھتہ خوری، اغوا، ٹارگٹ کلنگ، خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کیلئےکارروائیاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے علاقے خضدار میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

