Connect with us

تازہ ترین

متحدہ عرب امارات پر 40 سے زائد دہشتگرد تنظیموں کے سائبر حملے ناکام بنادیے گئے، اماراتی حکام

cyber

اماراتی سائبر سکیورٹی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر محمد الکویتی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اماراتی سائبر دفاعی نظام نے حملوں کے ذرائع کی نشاندہی کی اور انہیں ناکام بنایا۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تنظیموں کے روابط 20 سے زائد ممالک تک پھیلے ہوئے ہیں جبکہ ایران اور پاسداران انقلاب سے منسلک نیٹ ورکس بھی سائبر حملوں میں ملوث ہیں۔

حکام کے مطابق گھروں، فارم ہاوسز اور گاڑیوں کے سکیورٹی کیمروں کو ہیک کرنے کی کوششیں کی گئیں اور پبلک کیمروں کی چند ویڈیوز ہیک کرکے سوشل میڈیا پر پھیلا کر خوف پیدا کیا گیا۔

سائبر حملوں میں بجلی، پانی، سمندری پانی صاف کرنے کے پلانٹس اور اسپتال بھی نشانہ بنائے گئے۔

حکام کی جانب سے  عوام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹلیجنس سے جعلی تصاویر، ویڈیوز اور آوازیں بنائی جارہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے ایئرپورٹ پر مسافروں کو لوٹنے کا نیا طریقہ اپنایا ہے، ہیکرز جعلی سفری معلومات کے ذریعے مسافروں کو رقم منتقل کرنے کا دھوکا دیتے ہیں اور ائیرپورٹ پر موجود مسافر کو یکدم بکنگ تبدیل ہونے کا مسیج بھیج کر نشانہ بناتے ہیں۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ  آرٹیفیشل انٹلیجنس سے سائبر حملوں کی پیچیدگی اور رفتار بڑھ رہی ہے، سائبر حملوں میں ڈیٹا چوری، جعلی شناخت، بلیک میلنگ اور جعلی معلومات پھیلانا بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

Netanyahu Netanyahu
تازہ ترین2 گھنٹے ago

نیتن یاہو کی خفیہ چال؛ فوج کو بتائے بغیر خفیہ ایجنسی موساد کو ایران پر حملے کا حکم

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایران کے اندر خفیہ کارروائی کی تیاری کے...

Chaudhry Salik Hussain Chaudhry Salik Hussain
پاکستان2 گھنٹے ago

چوہدری سالک حسین کی ہدایت پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ کا دورہ روم، اوورسیز پاکستانی ورکرز کے سماجی تحفظ کے لیے جامع نظام کی ضرورت پر زور

روم (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین کی خصوصی...

iranian-petroleum iranian-petroleum
پاکستان2 گھنٹے ago

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، پیٹرول پھر مہنگا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چند روز مسلسل کمی کے بعد ایک دفعہ پھر...

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان3 گھنٹے ago

بیرسٹرگوہرکا پیپلزپارٹی سے قومی اسمبلی، سندھ اور خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کی سیٹیں واپس کرنےکا مطالبہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے  پیپلزپارٹی سے قومی اسمبلی، سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی...

wakeup late in morning wakeup late in morning
تازہ ترین3 گھنٹے ago

صبح کے وقت زیادہ دیر سونا صحت میں گراوٹ کی علامت ہو سکتا ہے، تحقیق

ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دن کے وقت سونے کی بعض عادات بڑھتی عمر میں صحت...

binance binance
تازہ ترین4 گھنٹے ago

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو چوری کیخلاف کارروائی، 26 ہزار ڈیجیٹل بٹوے نشانے پر

ابوظہبی کی عدالت نے دنیا کے بڑے کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم بائنانس کو سائبر حملے میں چوری ہونے والے ڈیجیٹل...

jamaat-islami-and-govt jamaat-islami-and-govt
پاکستان4 گھنٹے ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کا معاملہ، حکومت اور جماعت اسلامی کی مشاورت

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی...

indian-planes indian-planes
پاکستان4 گھنٹے ago

بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں 23 دسمبر 2026...

cyber cyber
تازہ ترین5 گھنٹے ago

متحدہ عرب امارات پر 40 سے زائد دہشتگرد تنظیموں کے سائبر حملے ناکام بنادیے گئے، اماراتی حکام

اماراتی سائبر سکیورٹی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر محمد الکویتی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اماراتی سائبر دفاعی نظام نے...

arrest arrest
پاکستان5 گھنٹے ago

راولپنڈی میں بہن بھائی کو قتل اور ایک بہن کو زخمی کرنے والا پڑوسی گرفتار

راولپنڈی  (صدائے سچ نیوز) تھانہ پیرو دھائی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بدھ کی رات کو پیش آیا تھا،...

Trending